شیفرڈ تیچینڈیپی مکونورا (پیدائش:23 اکتوبر 1976ء)|(انتقال: 15 دسمبر 2022ء) زمبابوے کے کرکٹ کھلاڑی اور کوچ تھے۔ اس نے چوٹ کی وجہ سے ریٹائر ہونے سے پہلے لوگان کپ کے دو سیزن کھیلے۔ انھوں نے زمبابوے کی قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کے طور پر خدمات انجام دیں اور زمبابوے اے ، زمبابوے انڈر 19 اور متعدد مقامی ٹیموں کی کوچنگ بھی کی۔ مکونورا کے اپنی اہلیہ سینیکیوے مپوفو سے 2 بچے تھے جو زمبابوے کی خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلتی تھیں۔

شیفرڈ مکونورا
ذاتی معلومات
مکمل نامشیفرڈ تیچینڈیپی مکونورا
پیدائش23 اکتوبر 1976(1976-10-23)
سیلسبری, روڈیسیا
وفات15 دسمبر 2022(2022-12-15) (عمر  46 سال)
ہرارے، زمبابوے
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا آف بریکگیند باز
تعلقاتسنیکیوی مپوفو (بیوی)
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2001/02میشونا لینڈ اے
2006/07ناردرنز
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ فرسٹ کلاس
میچ 5
رنز بنائے 189
بیٹنگ اوسط 27.00
100s/50s 0/1
ٹاپ اسکور 62
گیندیں کرائیں 108
وکٹ 2
بالنگ اوسط 33.00
اننگز میں 5 وکٹ 0
میچ میں 10 وکٹ 0
بہترین بولنگ 1/20
کیچ/سٹمپ 4/–
ماخذ: ESPNcricinfo، 18 دسمبر 2022ء

انتقال

ترمیم

مکونورا کا انتقال طویل علالت کے بعد 15 دسمبر 2022ء کو ہرارے کے ویسٹ اینڈ ہسپتال میں ہوا، انھیں ہرارے کے وارن ہلز قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ مکونورا کے انتقال کے بمشکل ایک ماہ بعد اس کی اہلیہ سنیکیوی مپوفو بھی اپنے گھر میں گرنے کے بعد انتقال کر گئیں۔

حوالہ جات

ترمیم