سنی سنائی
سنی سنائی (اور دنت کتھا) ایک عدالتی اصطلاح ہے جس کا اطلاق ایسی شہادت اور گواہی پر ہوتا ہے جو گواہ کے ذاتی علم پر مبنی نہ ہو بلکہ اس نے دوران شہادت میں دوسرے لوگوں سے سنی ہوئی بات کو دہرا دیا ہو۔ بالفاظ دیگر گواہ جس نے وقوعہ کو بچشم خود نہ دیکھا ہو بلکہ جو کچھ دوسروں نے اسے بتایا یا اس نے دوسروں سے سنا اسی کو شہادت میں بیان کرے۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ آن لائن قانونی انگریزی اردو لغت، ادارہ فروغ قومی زبان۔