سوالیہ نشان
سوالیہ نشان کسی بھی زبان کے رموز اوقاف کا حصہ ہے۔ یہ نشان کسی سوال یا پوچھ تاچھ کے جملوں کے وقت فقرے کے آخر میں آتاہے۔
مثالیں:
- آپ کے والد کا کیا نام ہے ؟ (عام گفتگو کا سوال)
- تم نے یہ چوری کیوں کی ؟ (پوچھ تاجھ یا تفتیشی سوال)
دیگر زبانوں میں
ترمیمدنیا کی تقریبًا ہر زبان سوتالیہ نشان موجود ہے، اگرچہ لکھنے کا انداز مختلف ہے۔ انگریزی زبان میں رخ کے حساب اسے ? لکھا جاتا ہے۔
ہسپانوی زبان میں سوالیہ جملے کے شروع اور آخر، دونوں وقت سوالیہ نشان ہوتے ہیں۔ مثلاً:
- ¿Tienes tú hermanos o hermanas?
کیا آپ کے بھائی بہن موجود ہیں؟
- ¿A qué hora comes tú el almuerzo?
آپ دوپہر کا کھانا کب کھاتے ہیں؟[1]