ندائیہ یا فجائیہ یا نشان تعجب یا علامت تعجب ایسے جملوں کے آخر میں مستعمل ہے جو رواں گفتگو میں کسی تعجب کا اظہار کرتے ہیں۔ رموز اوقاف کی یہ علامت جملے کے آخر میں ہوا کرتی ہے۔

مثالیں:

  • آپ یہ کیا کر رہے ہیں!
  • ہماری بلی اور ہمیں میاؤں!

کبھی کبھی انتہائی تعجب کے اظہار کے لیے نشان تعجب ایک سے زائد بار بھی استعمال ہو رہا ہے، اگر چہ یہ استعمال غیر رسمی ہے۔ مثلاً

دیگر زبانوں میں علامت تعجب

ترمیم

دنیا کی تقریبًا ہر زبان میں نشان تعجب موجود ہے، اگرچہ لکھنے کا انداز مختلف ہے۔ انگریزی زبان میں رخ کے حساب اسے اردو کی طرح ! ہی لکھا جاتا ہے۔

ہسپانوی زبان میں تعجب والے جملے کے شروع اور آخر، دونوں وقت علامت تعجب ہوتی ہے۔ مثلاً:

  • ¡Qué maravillosamente toca la guitarra!

وہ کتنی خوبصورتی سے گٹار بجاتی ہے!

  • ¡Cuánto hambre hay en esta ciudad!

شہر میں کتنی زیادہ بھوک پائی جاتی ہے![1]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم