کمپیوٹنگ میں، سورس کوڈ (source code) کمپیوٹری ہدایات کا ایک مجموعہ ہے (جس میں تبصرے (comments) بھی شامل ہو سکتے ہیں)، جسے ایسی پروگرامنگ زبان میں لکھا جاتا ہے جو انسان پڑھ سکے۔ کمپیوٹر پروگرامرز کی سہولت کی غرض سے، ایک پروگرام کے لیے سورس کوڈ خاص طور پر ڈیزائن کیا جاتا ہے۔ اسمبلر assembler یا کمپائلر (compiler)، سورس کوڈ کو مشین کوڈ میں تبدیل کر دیتا ہے جسے کمپیوٹر سمجھ سکتا ہے۔ مشین کوڈ کو بعد میں ایکسیکیوشن (execution) کے لیے محفوظ بھی کیا جا سکتا ہے اور اسے​ interpret کر کے فوری طور پر ایکسیکیوٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔ زیادہ تر اطلاقی سوفٹویئرز (application softwares)، میں صرف ایکزیکیوٹیبل فائلیں ہی شامل کی جاتی ہیں۔ اگر ایپلیکیشن سوفٹویئرز میں سورس کوڈ بھی شامل کر دیا جائے تو ایک صارف، پروگرامر یا ایک سسٹم ایڈمنسٹریٹر اپنی خواہش کے مطابق اس میں تبدیلیاں​ کر سکے گا۔

سی زبان کے سادہ سورس کوڈ کی مثال، جس کے نتیجے میں یہ پروگرام کمپیوٹر سکرین پر لفظ "hello, world" پرنٹ کرائے گا۔