سورہ محمد آیت 13
سورہ محمد مدنی سورۃ ہے جبکہ اِس کی آیت نمبر 13 وَكَأَيِّن مِّن قَرْيَةٍ هِيَ أَشَدُّ قُوَّةً مِّن قَرْيَتِكَ الَّتِي أَخْرَجَتْكَ أَهْلَكْنَاهُمْ فَلَا نَاصِرَ لَهُمْ سفر ہجرت کے دوران نازل ہوئی۔
ترجمہ
ترمیماور بہت سی بستیاں تمھاری بستی سے جس کے باشندوں نے تمھیں وہاں سے نکال دیا، زور و قوت میں کہیں بڑھ کر تھیں، ہم نے اُن کو برباد کر دیا اور اُن کا کوئی مددگار نہ ہوا O
مقام نزول
ترمیمامام عبد بن حمید، امام ابویعلٰی، امام ابن جریر طبری، امام ابن ابی حاتم اور ابن مردویہ نے حضرت عبداللہ بن عباس سے بیان کیا ہے کہ: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ مکرمہ سے غار ثور کی طرف نکلے تو آپ مکہ مکرمہ کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: تو اللہ تعالیٰ کے نزدیک اُس کے تمام شہروں سے زیادہ محبوب شہر ہے اور تو میرے نزدیک بھی اللہ تعالیٰ کے تمام شہروں سے بڑھ کر محبوب ہے، اگر تیرے باسی مجھے تجھ سے نہ نکالتے تو میں تجھ سے نہ نکلتا۔ پس دشمنوں نے انتہائی سرکشی کا مظاہرہ کیا کہ انھوں نے اللہ تعالیٰ پر حملہ یا غیر قاتل کو قتل کیا یا پھر اہل جاہلیت کے کینہ اور عداوت کے سبب قتل کیا۔ پس اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی۔[1][2]