سوزانا ابسن
سوزانا ابسن (عرف: Thoresen ؛ 26 جون 1836 - 3 اپریل 1914) ایک ناروے کی ایک خاتون تھیں جوعظیم ڈرامہ نگار اور شاعر ہنریک ابسن کی اہلیہ اور معروف سیاست دان سیگرڈ ابسن کی ماں تھیں۔ اپنے پہلے ڈراما دی فیسٹ ایٹ سولہوگ کی کامیابی کے بعد ابسن کو میگڈالین تھوریسن کی ادبی محفل میں مدعو کیا گیا۔ یہیں ان کی سوزانا سے پہلی ملاقات ہوتی ہے اور وہ ان کی زلف گیرہ گیر کے اسیر ہوجاتے ہیں۔ محبت ہو گئی۔ ہنرک ابسن اس وقت برگن میں ناروے تھیٹر میں اسٹیج ڈائریکٹر تھے۔ دونوں بچپن کے دوست تھے اور ایک دوسرے سے دوسری بار ایک محفل رقص کے موقعے پر ملے تھے جہاں انھوں نے رقص کی بجائے پوری رات بات کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ ہنرک نے بعد میں ان کی تعریف کرتے ہوئے ایک نظم لکھی، جوغالبا اسی شب سے اثر پزیر ہے۔