سونیا خان (انگریزی: Sonia Khan) پاکستانی اداکارہ ہے جو پاکستانی سنیما سے منسلک ہے اور فلموں اور ٹی وی میں کام کرتی ہے۔[1][2] وہ اردو، پنجابی، سولی ووڈ اور پشتو فلموں میں کام کرتی ہے۔[3]

سونیا خان

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1968ء (عمر 55–56 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ادکارہ  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ذاتی زندگی ترمیم

سونیا کا تعلق پشتون نسل سے ہے۔ انھوں نے 22 سال کی عمر میں طارق میر سے شادی کرلی۔ دونوں پہلی مرتبہ ایک ڈراما کی شوٹنگ کے دوران ملے تھے۔ پہلی ہی ملاقات میں طویل گفتگو ہوئی لیکن شادی کا کوئی منصوبہ نہیں تھا۔ بہر حال دن بہ دن نزدیکیاں بڑھتی گئیں اور بالآخر دونوں نے شادی کرلی۔ شادی سے قبل ہی سونیا نے فلمنی دنیا کو ترک کر دیا۔[4]

کیریئر ترمیم

فلم اور سنیما سونیا کا خاندانی مشغلہ نہیں ہے البتہ اس کی ایک کزن گل حنا نے اداکار سعید خان رنگیلا سے شادی کرلی۔ شادی کے بعد دو خاندان آپس میں مل گئے جہاں آئے دن فلمسازی کا کام چلتا رہتا تھا۔ اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوزر کا آنا جانا رہتا تھا۔ 1970ء کی دہائی میں جب بھی کسی طفل اداکار کی ضرورت محسوس ہوئی رنگیلا سونیا کو لے جاتا تھا۔ گوکہ اس کے ساتھ دیگر بچے بھی ہوتے تھے۔[4]

1970ء کی دہائی بطور طفل اداکارہ کیرئر شروع کرنے والی سونیا نے اپنی پہلی فلم کے دوران میں ہی 12 فلموں کے معاہدے کیے۔ اپنے 12 کے کیرئر میں انھوں نے 70 اردو اور پنجابی فلموں میں کام کیا۔ وہ کئی ٹی وی سلسلہ، فیشن شو اور ٹی وی کمرشیل میں بھی نظر آئی۔[4]

اپنے کیرئر کے زمانہ عروج میں طارق میر سے شادی کرنے لے کیے انھوں نے سنیما کو تیاگ دیا اور ناروے میں رہنے لگی۔ وہاں انھوں نے سماجی خدمت میں حصہ لینا شروع کیا اور ایک تنظیم کی بنیاد ڈالی۔ انھوں نے ایک کتاب بھی لکھی ہے جس کا عنوان آدھی صدی کتنی صدیاں۔[4] 2016ء میں 15 سال بعد وہ ٹی وی پر نظر آئی۔ انھوں نے ایک ٹی وی سلسلہ سایہ دیوار بھی نہیں میں کام کیا۔[5][6]

حوالہ جات ترمیم

  1. "سونیا خان اب مدھوبالا کا کردار کریں گی"۔ Dunya Urdu 
  2. "اداکاری میں مجھے بابرہ شریف اور ریکھا نے بہت متاثر کیا، سونیا خان"۔ Express.pk۔ جون 20, 2018 
  3. "Detailed film records of Sonia"۔ pakmag.net 
  4. ^ ا ب پ ت "اداکاری چھوڑنے پر مجبور کیا گیا، سونیا خان"۔ Express.pk۔ دسمبر 10, 2013 
  5. "معروف اداکارہ سونیا خان کی پندرہ سال بعد ٹی وی ڈرامہ سیریل میں واپسی - اُردو پوائنٹ شوبز"۔ UrduPoint 
  6. "ماضی کی معروف فلمی ہیروئن سونیا خان کی شوبز میں شاندار واپسی"۔ Daily Pakistan۔ نومبر 23, 2016