سویمبر
(سویمور سے رجوع مکرر)
سویمور یا سویمبر ایک قدیم ہندو رسم جس میں ایک لڑکی مجمع عام میں موجود متعدد لڑکوں میں سے کسی ایک کو اپنا شوہر منتخب کرتی تھی۔
اس بات کے شواہد ملتے ہیں کہ یہ رسم ویدک دور میں معاشرے کے چاروں طبقات میں رائج تھی۔ راماین اور مہابھارت کے عہد میں بھی یہ رسم سیاسی حلقوں میں مقبول تھی لیکن شکل کچھ بدل گئی تھی؛ لڑکی اپنے شوہر کو سویمبر رچا کر پسند ضرور کرتی تھی لیکن یہ عمل محض سماج کو دکھانے کے لیے ہوتا تھا جبکہ حقیقتاً لڑکیوں کو شوہر کے انتخاب کی آزادی نہیں تھی، لڑکی کا باپ اپنی شرطوں پر پورا اترنے والے لڑکے ہی کو اپنا داماد بناتا تھا۔