سویٹزرلینڈ میں سول شادی

سیویٹزرلینڈ یورپ کا ایک ملک ہے۔ اس ملک میں سِول شادی کرنے سے متعلق حسب ذیل لوازم کی تکمیل کرنا لازم ہیں:

  • جس شخص سے شادی کیا جانا ہو، وہ صنف مخالف سے تعلق رکھتا ہو۔
  • متعلقہ اشخاص 18 سے اوپر اور رضامندی کی صلاحیت رکھتے ہوں۔
  • اگر جوڑے سویس شہری نہ ہوں تو شادی کے وقت جوڑوں کا قانونی طور سیویٹزرلینڈ میں مقیم ہونا چاہیے۔

قانونی اڑچنیں ترمیم

  • درخواست گزار میں سے کوئی بھی شادی شدہ یا اندراج شدہ ساجھے داری کا حصہ نہ ہو۔
  • درخواست گزاروں کے بیچ انتہائی قریبی رشتہ نہیں ہونا چاہیے۔
  • شادی کا مقصد بیرونی قومیت کے حاملیں کے داخلے اور رہنے پر موجود قوانین سے بچنا نہیں ہونا چاہیے۔

درخواست کی پیش کشی ترمیم

شادی کے لیے ضروری ہے کہ درخواست گزار سیول رجسٹر دفتر پر پہنچ کر شادی کی تیاری (‘marriage preparation’) درخواست فارم داخل کریں۔ اس کے لیے شخصی حالات سے مطابقت رکھنے والے کئی دستاویز پیش کیے جانے چاہیے، جیسا کہ سیول رجسٹر دفتر مطالبہ کر سکتی ہے۔

یہ بھی ضروری ہے کہ درخواست گزار شخصی طور پر رجسٹرار کے روبرو حاضر ہوں اور وہ یہ اعلان کریں کہ وہ ان تمام لازم باتوں کو پورا کرتے ہیں جن کی روشنی میں شادی ممکن ہے۔

رجسٹر دفتر پھر درخواست کا معائنہ کر کے یہ اطلاع درخواست گزاروں کو دیتا ہے کہ کیا شادی کا وہاں ہونا ممکن ہے یا نہیں۔

سیول رسم ترمیم

شادی کی درخواست خواہش مند جوڑے میں سے کسی ایک کی قیام گاہ سے منسلک سیول رجسٹر دفتر پر پیش کی جا سکتی ہے۔

شادی کی تقریب جلدی کی صورت میں دس دنوں میں یا تاخیر کی صورت میں سیول رجسٹر دفتر کی منظوری کے تین مہینوں کے اندر انجام پا سکتی ہے۔ یہ تقریب عوامی نوعیت کی ہے اور دفتر کے احاطے میں ہی انجام پا سکتی ہے۔ اس میں دو بالغ گواہوں کا ہونا ضروری ہے جن کے پاس رضامندی کی صلاحیت موجود ہو۔ دولہا اور دلہن دو گواہوں کے ساتھ ایک دستاویز پر دستخط کرتے ہیں جس سے شادی سیول موقف رجسٹر میں ریکارڈ ہو جاتی ہے۔ درخواست گزاروں کو خاندان کے ریکارڈ کا دستاویز دیا جاتا ہے۔

موقف کی تبدیلی کی اطلاع ترمیم

درخواست گزاروں پر لازم ہے کہ وہ اپنے خاندان کے موقف کی تبدیلی کی اطلاع متعلقہ ارباب مجاز، ٹیکس کے ذمے داروں، بینک اور بیمہ کمپنیوں وغیرہ دیں۔ اس کے علاوہ ہر قانونی دستاویز نئے موقف کا اندراج ضروری ہے۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

==بیرونی روابط==*