سٹیم5 (stem5) ایس ٹی ای ایم (سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی) (STEM Science, Technology, Engineering and Mathematics) انڈر گریجویٹ سائنس اور انجینئرنگ کے بہترین طالب علموں کی رضاکارانہ خدمات حاصل کر کے سٹیم سے متعلقہ غیر مراعات یافتہ بچوں کی تعلیم اور حوصلہ افزائی کے لیے ہفتہ وار سبق اور تجربات مرتب اور منعقد کرتی ہے۔ فی الحال سٹیم5 کی توجہ پاکستان کے سرکاری پرائمری اسکولوں پر مرکوز ہے۔ سٹیم5 کا فلسفہ مندرجہ ذیل تین بنیادی اصولوں پر مبنی ہے۔

  1. کیا کی بجائے کیسے اور کیوں پر توجہ مرکوز کی جائے۔
  2. سائنسی مشاہدے کی وضاحت اور طالب علموں کی سوال پوچھنے پر حوصلہ افزائی کی جائے۔
  3. طالب علموں کا صرف جوابات بتانے کی بجائے یک متعامل (انٹرایکٹو) انداز میں مسائل پر بحث کے لیے زور دیا جائے۔
سٹیم5
stem5
بانیسید ایم عماد، بانی اور ڈائریکٹر
قانونی حیثیتفعال
مقصدغیر مراعات یافتہ بچوں کی تعلیم اور حوصلہ افزائی
ہیڈکوارٹریونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور
مقام
اہم لوگ
ڈاکٹر عرفان چوہدری، ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر
رضاکار17
ویب سائٹstem5.org

سٹیم کیوں؟

ترمیم

سٹیم مضامین (سائنس اور ریاضی) پہلے سے ہی سرکاری اسکول کے نصاب کا حصہ ہیں اور براہ راست تجزیاتی سوچ کے طور پر اہم مہارتی ترقی، جدت اور تخلیقی اظہار سے منسلک ہوتے ہیں۔

سرکاری پرائمری اسکول کیوں؟

ترمیم
 
سٹیم5 کی ایک درسگاہ المکتب میں ایک رضاکار بچوں کو کمپیوٹر کی تعلیم دیتے ہوئے

پرائمری اسکولوں کی اہمیت کی وجہ طلبہ کو ابتدائی عمر میں ترغیب دی جا سکے۔ سرکاری اسکولوں پر خاص دلچسپی کا باعث پاکستان میں پرائمری اسکولوں میں بچوں کا 66٪ اندراج ہے۔[1] مزید برآں سرکاری اسکولوں میں داخلہ لینے والے طالب علموں کی ایک بڑی تعداد پسماندہ پس منظر سے تعلق رکھتی ہے اور انھیں مرکزی دھارے میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک مطالعہ کے مطابق پنجاب کے سرکاری پرائمری اسکول کے اساتذہ بالترتیب ریاضی اور سائنس میں 30.8٪ اور 34.1٪ اسکور کیا جو کم از کم مقررہ کسوٹی 40٪ سے کہیں کم ہے۔[2] اس سنگین صورت حال سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔

شریک ہوں

ترمیم
  • کیا آپ ائنس، ریاضی یا انجینئری میں ڈگری حاصل کر چکے ہیں یا کر رہے ہیں؟
  • کیا آپ مستقل مزاج رضاکارانہ مقصد کے تحت کام کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں؟
  • کیا آپ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کے سرکاری پرائمری اسکولوں سائنس اور ریاضی بورنگ طریقے سے پڑھایا جاتا ہے؟
  • کیا آپ نوجوان دماغوں کو سائنس اور ریاضی میں فکر انگیر انداز میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں؟
  • کیا آپ سمجھتے ہیں کہ غیر مراعات یافتہ بچوں جیسے اسکولوں میں پڑھانا جہاں بنیادی سہولیات کی کمی ہے ایک چیلنج ہے؟

اگر آپ کا جواب تمام مندرکہ بالا کے لیے زوردار ہاں ہے، تو آپ ہم سے رابطہ کریں:

  • ہم آپ سے 2 گھنٹے کا عزم چاہتے ہیں، 1 دن فی ہفتہ، موسم گرما / موسم سرما کی تعطیلات کے علاوہ
  • اگر آپ اس مقصد میں ہمارا ساتھ دینا چاہتے ہیں تو اپنا ریزیومے / سی وی ای میل کریں: join@stem5.org

حوالہ جات

ترمیم
  1. National Education Management Information System, Ministry of Education, Government of Pakistan. (2013). Pakistan Education Statistics 2011-12. Islamabad: AEPAM
  2. Saeed, M. & Mahmood, K. (2002). Assessing Competency of Pakistani Primary School Teachers in Mathematics, Science and Pedagogy. International Journal of Educational Management, Vol. 16 Iss: 4, pp. 190-195