سپر کمپیوٹر
سُپر کمپیوُٹر یا فوقی کمپیوٹر ،جس کو انگریزی میں Supercomputer کہا جاتا ہے ایک ایسا کمپیوٹر ہوتا ہے کہ جو تجزیہ کاری میں اپنی رفتار کے حساب سے عام کمپیوٹر پر فوقیت (superiority) رکھتا ہے اور اسی فوقیت کی وجہ سے اس کو فوقی کمپیوٹر کہا جاتا ہے۔ یہ اصطلاح سب سے پہلے 1860 تا 1931 شایع ہونے والے ایک اخبار نیویارک ورلڈ نے 1929 میں جامعہ کولمبیا کے لیے تیار کیے جانے والے آئی بی ایم آلات جدول (tabulators) کے لیے استعمال کی۔
ایک عام فوقی کمپیوٹر کی اعداد و شمار پروسیس Data Process کرنے کی طاقت عام ذاتی کمپیوٹر PC Computer کی نسبت ایک ہزار گناه ذیاده ہوتی ہے۔