سڈ رسل
سڈنی ایڈورڈ جیمز رسل (4 اکتوبر 1937ء-18 جون 1994ء) ایک انگریز کرکٹ کھلاڑی اور فٹ بالر تھا۔
سڈ رسل | |
---|---|
شخصی معلومات | |
پیدائش | 4 اکتوبر 1937ء فیلتھہم |
وفات | 18 جون 1994ء (57 سال) کیوبیک |
وجہ وفات | دورۂ قلب |
شہریت | مملکت متحدہ |
عملی زندگی | |
ٹیم | |
مڈل سیکس کاؤنٹی کرکٹ کلب (1960–1964) گلوسٹر شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب (1965–1968) |
|
کھیلنے کا مقام | فل بیک |
پیشہ | کرکٹ کھلاڑی ، ایسوسی ایشن فٹ بال کھلاڑی |
کھیل | ایسوسی ایشن فٹ بال ، کرکٹ |
درستی - ترمیم |
کیریئر
ترمیمسڈ رسل مڈل سیکس کے فیلتھم میں پیدا ہوئے اور انہوں نے مڈل سیکس (1960ء-1964ء) ، میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) (1961ء) اور گلوسٹر شائر (1965ء-1968ء) کے لیے 142 فرسٹ کلاس کرکٹ میچ کھیلے جس میں انہوں نے دائیں ہاتھ کے بلے باز کے طور پر سب سے زیادہ 130 کے اسکور کے ساتھ 5,464 رنز بنائے۔ انہوں نے 4 سنچریاں اور 21 نصف سنچریاں بنانے کے ساتھ ساتھ 41 کیچ بھی لیے۔
انہوں نے مڈل سیکس کے لیے 61 میچ کھیلے۔ انہوں نے 105 اننگز میں 27.63 کے اوسط اسکور پر 2,681 رنز بنائے جس میں سب سے زیادہ اسکور 130 تھا۔ انہوں نے اپنے پہلے سیزن میں 31.08 پر 1,119 رنز بنائے، یہ کارنامہ انہوں نے بعد میں گلوسٹر شائر کے لیے دہرایا۔ بعد میں انہوں نے برسٹل کے علاقے ایلمونڈسبری میں اور سول سروس کے لیے کلب کرکٹ کھیلی۔ انہوں نے 1956ء اور 1961ء کے درمیان برینٹ فورڈ کے لیے لیفٹ بیک کے طور پر 54 فٹ بال لیگ میچ بھی کھیلے۔[1]
انتقال
ترمیموہ 56 سال کی عمر میں کینیڈا کے کیوبیک میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Haynes، Graham؛ Coumbe، Frank (2006)۔ Timeless Bees: Brentford F.C. Who's Who 1920-2006۔ Harefield: Yore Publications۔ ص 139–140۔ ISBN:978-0955294914