سکریچ (پروگرامنگ زبان)
پروگرامنگ زبان سیکھنے کا ماحول
سکریچ (Scratch) ایک مفت ڈیسک ٹاپ اور آن لائن ملٹی میڈیا تصنیفی آلہ ہے جسے طلبہ، سکالر، اساتذہ اور والدین بہت آسانی سے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس سے آسانی سے کھیل بنائے جا سکتے ہیں یا کمپیوٹر پروگرامنگ کے زیادہ اعلی درجے کی دنیا کے لیے ایک قدم کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اسے ریاضی اور سائنس کے منصوبوں سے لے کر تعلیمی اور تفریحی مقاصدبشمول مجازی عوامل اور تجربات کے تصورات، متحرک پریزنٹیشنز کے ساتھ لیکچرز کی ریکارڈنگ، سماجی علوم متحرک کہانیاں اور متعامل فن اور موسیقی کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
پیراڈائم | ایوینٹ ڈرون, حُکم آمیز |
---|---|
اشاعت | 2006 |
ڈیزائنر | میچل رزنیک |
ترقی دہندہ | ایم ائی ٹی میڈیا لیب لائف لونگ کنڈرگارٹن گروپ |
مستحکم اشاعت | 2.0 (مئی 9, 2013) |
شعبہ تحریر | ڈائنامک |
اہم اطلاقات | سکریچ |
متاثر | لوگو, سمالٹاک, ہائپر کارڈ, سٹار لوگو, ایجنٹ شیٹs, ای ٹوئز |
موثر | سکریچ جونیئر |
اطلاقی زبان | سکویک, اکشن سکراپٹ (سکریچ 2.0) |
اجازت نامہ | گنو عمومی العوام اجازہ اور سکریچ سورس کوڈ لائسنس |
فائل کی توسیع | .sb, .sprite (سکریچ 1.4 و زیر) .sb2, .sprite2 (سکریچ 2.0) |
ویب سائٹ | scratch |