سہل بن عدی
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
سہل بن عدی جو خررج سے تعلق رکھتے تھے جو مدینہ کے انصار کی ایک شاخ تھی۔ یہ بنیادی طور پر یمنی تھے، بعد ازاں مدینہ آ کر آباد ہو گئے تھے۔ اس قبیلے سے سب سے پہلے چھ افراد نے اسلام قبول کیا۔ آپ ﷺ انہی چھ افراد سے ملاقات کے لیے مدینہ آئے جو ہجرت مدینہ کا پیش خیمہ ثابت ہوئی۔ عمر فاروق کے دور میں فتح مکران میں حصہ لیا، 23ھ کو مدینہ سے نکلے، 27ھ کو وفات پائی۔ ان کا مزار ضلع راجن پور میں بیان کیا جاتا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر علاقہ پچادھ میں صحابی رسول سہل بن عدی انصاری کی مزار کی تحقیق اور جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلانگ فہد بلوچ، مولانا قاری نور الحسن، قاری محمود قاسمی ،صاحبزادہ جلیل الرحمان صدیقی،ایکسین بلڈنگ، ایکسین پبلک ہیلتھ، ایکسین روڈ اور دیگر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ صحابی رسول ؐکی دربار کا مکمل جائزہ لینے کے بعد ضلع راجن پور کے کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلہ میں واقع دربار پر آنے والے زائرین کے لیے سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ دربار تک روڈ ،پینے کا صاف پانی اور دیگر سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے تین دن کا وقت دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ نہ صرف آنے والے زائرین کے لیے سہولیات میسر ہوں گی بلکہ ساتھ ساتھ علاقہ کے لوگوں کے لیے بھی فائدہ ہوگالیکن ابھی اس میں کوئی سہولیات فراہم نہیں کی گئی