سیاہ پوش خواتین
سیاہ پوش خواتین (انگریزی: Women in Black) (عبرانی: נשים בשחור, Nashim BeShahor)، نسیم بہشور) خواتین کی جنگ مخالف تحریک ہے جس میں دنیا بھر میں ایک اندازے کے مطابق 10،000 فعالیت پسند شامل ہیں۔ اس کا پہلا گروپ اسرائیلی خواتین پر مشتمل تھا، جو 1988ء میں یروشلم میں تشکیل دیا گیا تھا۔ یہ وہ وقت تھا جب فلسطینی اولین انتفاضہ کا آغاز کیے تھے۔[1]
تاریخ اور اثر
ترمیممقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی فوجیوں کے ذریعہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے رد عمل کے طور پر ان کے جواب میں ، خواتین نے ہر جمعہ کو وسطی یروشلم میں چوکیداری کا مظاہرہ کیا ، وہ تنازع کے تمام متاثرین کے لیے سوگ مناتی ہوئی کالا لباس پہنی ہوئی تھیں۔ ابتدا میں اس گروہ کا کوئی نام نہیں تھا لیکن جلد ہی اس کی شناخت سیاہ لباس سے کی گئی تھی ، جس نے مخصوص مظاہرے کرنے میں بھی مدد کی تھی جن کو نظر انداز کرنا اسرائیلی حکام، وہاں کے ذرائع ابلاغ اور بیرونی مبصرین اور تبصرہ نگاروں کے لیے مشکل ہوتا گیا تھا۔[2] سیاہ پوش خواتین تحریک بنیادی طور پر انتہا پسند بائیں محاذ کی تحریک رہی ہے۔ اس تحریک کو اگر چیکہ ملک کی کچھ آبادی کی تائید حاصل رہی، اس میں کچھ فلسطینی خواتین بھی شامل ہوئیں، تاہم اسرائیل کی بیش تر عوام کی تائید اسے مل نہیں سکی۔ اس وجہ سے اسرائیل جدید دور میں بھی عربوں اور یہودیوں میں کافی خلاء جو پہلے سے تھی، جدید دور میں بھی بر قرار ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Kalpana Misra Melanie S. Rich (2003)۔ Jewish feminism in Israel : some contemporary perspectives۔ Hanover, NH: Brandeis University Press, Published by University Press of New England۔ صفحہ: 114–5۔ ISBN 9781584653257
- ↑ Cheris Kramarae Dale Spender (2004)۔ Routledge International Encyclopedia of Women: Global Women's Issues and Knowledge۔ Routledge۔ صفحہ: 1517۔ ISBN 9781135963156۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 ستمبر 2015