سیخ کباب
سیخ کباب (انگریزی: Seekh kebab) ایک خاص طرح کے کباب کا پکوان ہے جو حیدرآباد، تلنگانہ میں کافی مشہور ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس کی ایجاد غالبًا افغانستان ہوئی تھی، تاہم یہ مرور زمانہ کے ساتھ بھارت، پاکستان، متحدہ عرب امارات اور کئی اور جگہوں پر بھی کافی مشہور ہے۔
بنانے کا طریقہ
ترمیمایک پیالے میں پسا ہوا قیمہ ڈال کر اچھی طرح گوندھ لیں. اب اس آمیزے کو ہاتھ میں لے کر کباب کی شکل دے لیں اور سیخ میں پرولیں۔ اب ان سیخوں کو دہکتے ہوئے کوئلوں پر رکھیں اور 3 سے 4 منٹ تک بھونیں اس دوران وقفے وقفے سے سیخوں کو الٹتے پلٹتے رہیں تاکہ کباب چاروں طرف سے اچھی طرح پک جائیں۔ مزے دار سیخ کباب تیار ہیں۔[1]
,ایک اور طریقہ
- قیمہ آدھا کلو
- نمک ایک چائے کا چمچ
- لال مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی
- گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
- پیاز دو کھانے کے چمچ (باریک چوپ کی ہوئی
- ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ (باریک کٹا ہوا
- ہری مرچ ایک کھانے کا چمچ (باریک کٹی ہوئی
- ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
- گھی دو کھانے کے چمچ
- کھویا آدھا کپ
- تیل فرائنگ کے لیے
قیمے کو نمک، پسی لال مرچ، گرم مصالحہ، پیاز، ہرا دھنیا، ہری مرچ، ادرک لہسن کا پیسٹ، گھی اور کھویا سے میری نیٹ کر لیں۔ اب ان کے سیخ کباب بناکر پین میں تیل میں فرائی کر لیں۔ پھر کوئلے کا دم دے کر چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ https%3A%2F%2Ffood.tribune.com.pk%2Fur%2Frecipe%2Fseekh-kebab&usg=AOvVaw1-B8VDMtkTXbkM8PcleGpx