سید حبیب
پیدائش: 1891ء
وفات: 1951ء
اردو کے مشہور اور ممتاز اخبار نویس۔ 1891ء میں جلال پور جٹاں، ضلع گجرات میں پیدا ہوئے۔ مشن ہائی اسکول وزیر آباد سے میٹرک کیا پھر لاہور چلے آئے اور رسالہ پھول اور تہذیب نسواں کے مدیر مقرر ہوئے۔ اس کے بعد کلکتے سے اپنا ذاتی اخبار ’’نقوش‘‘ بھی جاری کیا۔ جس نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔ بعد ازاں لاہور میں آکر ’’سیاست‘‘ جاری کیا جسے حکومت نے بند کر دیا۔ 1949ء کے آغاز میں روزنامہ “غازی“ نکالا لیکن چند برس بعد یہ بھی بند ہو گیا۔ سید صاحب نہایت بے باک اور نڈر اخبار نویس تھے۔ آپ نے اس آزاد خیالی اور بے خوفی کی پاداش میں کئی بار قید و بند کے مصائب برداشت کیے۔