سید راشد اشرف
سید راشد اشرف بی بی سی اردو سے طویل عرصے تک وابستہ رہنے والے ایک دانشور، ادیب اور صحافی تھے[1]۔
تصانیف
ترمیموہ ایک لغت کی تدوین میں مشغول رہے۔ اردو کی اس لغت کو مقتدرہ قومی زبان اسلام آباد نے شائع کیا۔ پاکستان میں اس کے دو ایڈیشن شائع ہوئے جبکہ دلی میں بھی اس کا ایک ایڈیشن شائع ہوا۔راشد اشرف کے کچھ مختصر افسانے پاکستان کے ادبی جرائد میں شائع ہوئے۔ ’کانسٹینشیا‘ (Constansia) نام کے ایک انگریزی ناولٹ کا اردو ترجمہ بھی شائع ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ انھوں نے ایک ناول ’بھوک کی سڑک‘ بھی لکھا۔"جدید صحافتی انگریزی اردو لغت" بھی ان کی تصنیف ہے،
وفات
ترمیمسید راشد اشرف لندن کے جنوب مشرقی علاقے بروملی میں 18 مارچ 2023ء کو وفات پائی۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "بی بی سی اردو کی پہچان راشد اشرف کی لندن میں وفات"۔ BBC News اردو۔ 2023-03-18۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اپریل 2024