سید شاہ مردان شاہ (ثانی)

حروںکے روحانی پیشوا سید صبغت اللہ شاہ (ثانی) کی شہادت کے بعد آپ کے فرزندسید شاہ مردان شاہ (ثانی) معروف سید سکندر علی شاہ راشدی کو خاندانی رسم ورواج کے مطابق پیر پگاڑہ ہفتم (ساتویں) کی حیثیت سے گدی نشیں منتخب کیا گیا۔

پیدائش

ترمیم

آپ22 نومبر1928ءکو پیرجوگوٹھ میں پیدا ہوئے۔

عائلی زندگی

ترمیم

انھوں نے 2شادیاں کیں۔ 1954ء میں پیر صاحب نے مخدوم ملک سید غلام میران شاہ کی بیٹی سے پہلی شادی کی، پہلی بیوی سے ان کے تین بیٹےسید علی گوہر شاہ۔سید صبغت اللہ راشدیاورسیدصدرالدین شاہ راشدی ہیں جب کہ دوسری بیوی سے ایک بیٹاسیدحزب اللہ شاہہے

عملی زندگی

ترمیم

سید صبغت اللہ شاہ (ثانی)کی شہادت کے ساتھ ہی برطانوی حکومت ان کی اولاد کواغواء کرکے لندن لے گئی تھی۔ جہاں سے 1952ء میں واپسی ہوئی۔ آپ حرقبیلہ کے ساتویں روحانی پیشوا تھے۔ زندگی سیاست میں گزاری۔ پاکستانیسیاست میں آپ کا نام ایک حیثیت کا حامل رہاہے۔ آپمسلم لیگ فنکشنلکے سربراہ تھے۔

وفات

ترمیم

10جنوری2012ءکو آپ کی وفات ہوئی۔

  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم

[1]

  1. "pirpagara.com"۔ 04 اگست 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جنوری 2016