سید ضیاء الدین رضوی (متوفی: 2005ء) پاکستان کے نامور شیعہ عالم دین، گلگت امامیہ جامع مسجد کے امام جمعہ و الجماعت اور علاقے کے شیعہ مذہبی سربراہ تھے۔ 1989ء کو آپ لندن سے گلگت آگئے اور امامیہ جامع مسجد اور امامیہ انجمن گلگت کی ذمہ داری سنبھالی۔ مختلف مواقع پر آپ کو حکومت نے گرفتار کیا۔ آپ نے اسکول، کالج اور یونیورسیٹیز کی مختلف کتابوں میں سے بعض مواد کو شیعہ تاریخ اور عقیدے کے منافی قرار دیتے ہوئے انھیں ہٹانے کی پرزور اپیل کیا۔9 جنوری 2005ء کو اپنے گھر سے مسجد کی طرف جاتے ہوئے نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی ہوئے اور 14 جنوری 2005ء کو راولپنڈی سی ایم ایج (CMH) وفات پاگئے۔