سید عامر علی (5 جون، 1977ء) کراچی میں مقیم ایک معروف ماہرِ تعلیم،[1][2] کالم نگار[3][4] اور آزاد نگار صحافی ہیں۔ عامر کی پیدائش 5 جون، 1977ء کو کراچی میں ہوئی، جامعہء کراچی سے کامرس میں ڈگری حاصل کی۔ تعلیمِ عامہ و تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے، کئی ممالک بشمول متحدہ عرب امارات، عمان اور برطانیہ کا دورہ کرچکے ہیں۔ کئی برطانوی جامعات ایک معروف ماہرِ تعلیم کے طور پر عامر کی خدمات کی معترف ہیں۔[5]

سید عامر علی
معلومات شخصیت
پیدائش 05 جون، 1977ء
کراچی، پاکستان
مذہب اسلام
والد سید حامد علی
والدہ رحمت بی بی

ابتدائی زندگی ترمیم

انھوں نے لکھنے کا سلسلہ نہایت کم عمری سے شروع کر دیا تھا تاہم اُس وقت کی تحریریں صرف بچوں کے لیے ہوتی تھیں۔ انٹرمیڈیٹ کرلینے کے بعد بچوں کے علاوہ عامر نے تعلیمی مسائل اور پاکستانی بچوں میں اعلٰی تعلیم کے لیے رجحان کو فروغ دینے کے لیے لکھنے کا سلسلہ شروع کیا۔ ان کے مضامین کئی اخبارات بشمول خیلج ٹائمز، ڈان، نوائے وقت، روزنامہ ایکسپریس وغیرہ میں چھپ چکے ہیں۔[6] اُن کے پسندیدہ ترین موضوعات میں تعلیم، مذہب اور اُمورِ نوجوانان شامل ہیں۔ وہ تعلیمی نمائشوں اور سیمینارز میں بہت فعال کردار ادا کرتے ہیں۔ انھوں نے کئی برطانوی جامعات اور برطانوی کونسل سے تربیتی اسناد حاصل کیں ہیں۔

حوالہ جات ترمیم

  1. برطانوی کونسل برائے فروغِ تعلیم کی ویب گاہ پر عامر کا نام بطور ماہرِ تعلیم
  2. برطانیہ اور امریکا کی ڈگری ملائشیا میں حاصل کرنے کے مواقع
  3. "روزنامہ ڈان میں عامر کا لکھا ہوا مضمون"۔ 13 جولا‎ئی 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جنوری 2009 
  4. President of ASI
  5. "برطانوی جامعہء بیڈ فورڈشائر کی ویب سائٹ پر عامر کا حوالہ"۔ 27 جون 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جنوری 2009 
  6. "SDPI's ترقیاتی پروگرام برائے تعلیم"۔ 14 جون 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جنوری 2009