خواجہ سیّد غلام شاہ ہمدانی شمس العارفین خواجہ شمس الدین سیالوی کے خلیفہ تھے

ولادت

ترمیم

سید غلام شاہ ہمدانی کی ولادت 1222ھ بمطابق 1807ءکوموضع ہرن پور (تحصیل پنڈ دادنخان ضلع جہلم )کے ایک سادات خاندان میں ہوئی

بیعت و خلافت

ترمیم

بچپن سے ہی عبادت و تصوف کی طرف آپ کا میلان تھا، لڑکپن میں پیر پٹھان خواجہ محمد سلیمان تَونسوی کے مرید ہوئے اور بعد میں پیر سیال لجپال نے سلسلہ چشتیہ نظامیہ کی خلافت سے نوازا، آپ بے حد سخی و فیاض، مُتَوَکِّل اور صاحبِ مُجاہَدہ و کرامات تھے۔

وفات

ترمیم

خواجہ غلام شاہ ہمدانی کی وفات 13 جمادَی الاخریٰ 1293ھ بمطابق6 جولائی 1876ء کو ہوئی، مزار موضع ہرن پور (تحصیل پنڈ دادنخان ضلع جہلم میں ہے۔ [1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. تذکرۂ اولیائے جہلم، ص362تا368