سید مبارک علی
انگریز فرنگی حکمران نے سید مبارک علی شاہ کو میجر کا خطاب دیا اور پہلی مرتبہ خدمت کرنے کے عوض پنجاب قانون ساز کونسل کا ممبر1927ء میں بنایا اس کونسل کے دیگر ممبرا میں فیروزنون غلام محمد شاہ،شین شاہ سید آف رجولیئر اور جمال خان لغاری تھے۔1930 سے 1936ءتک کی قانون ساز کونسل کے ارکان میں بھی سید مبارک علی شاہ شامل تھے، جنہیں انگریزوں نے خدمات کے عوض ممبر بنایا جب 1937ء میں کونسل سے پنجاب اسمبلی بنی تو پھر بھی انگریزوں نے میجر مبارک علی شاہ کو ممبر بنوایا 1946ء کے عام انتخابات میں میجر مبارک علی شاہ قائد اعظم مخالف اتحاد میں شامل ہو کر اسمبلی ممبر بنے جبکہ 1947ء سے1949ء کی پنجاب کابینہ میں وزیرخزانہ کا عہدہ حاصل کیا،