سید چراغ الدین شاہ ہراتی قصبہ چشتیاں بہاولنگر میں شیخ تاج الدین سرور کے ہم عہد بزرگ سید چراغ الدین شاہ ہراتی بھی ہیں جو قصبہ تاج سرور میں محو خواب ہیں ان کا مزار ایک مسقف حجرے میں ہے کہا جاتا ہے کہ یہ سلطان الہند غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے بھانجے تھے ان کے والد کا نام سیدناصرالدین تھا آپ ہرات سے اجمیر آئے اور وہاں سترہ سال تک اپنے ماموں کی خدمت میں رہ کر اکتساب فیض روحانی کرتے رہے پھر حضرت خواجہ کے ارشاد گرامی کے مطابق اجمیر سے رخصت ہو کر اس مقام پر جہاں اب آپ کا مزار ہے قیام پزیر ہوئے یہ جگہ اس زمانے میں بالکل غیر آباد تھی آپ نے یہاں رہ کر عبادت وریاضت میں اپنا وقت صرف کیا 80 سال کی عمر میں آپ کا اسی جگہ انتقال ہوا[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. اولیائے بہاول پور،ص 101مسعود حسن شہاب اردو اکیڈمی بہالپور