سیف الدین عبد الوہاب
'شیخ سیف الدین عبد الوہاب شیخ عبدالقادر جیلانی کے فرزندِ ارجمند ہیں۔
ولادت
ترمیمشیخ سیّدنا عبد الوہاب 523ھ بمطابق 1128ء کو بغداد میں پیدا ہوئے۔
تعلیم و تربیت
ترمیمآپؒ کی تعلیم و تربیت غوث الاعظم کے ہی مبارک ہاتھوں میں ہوئی۔ اپنے والد گرامی سے تکمیلِ علم فرما کر بلخ بخارا اور عجم کے دور دراز مقامات علوم ظاہری کی تکمیل کی۔ اپنے والد کے مدرسہ کا انتظا م سنبھالا ان کے وصال کے بعد فتویٰ نویسی کے منصب پر فائز ہوئے۔ اس کے ساتھ مدرسہ کے متولی بنے۔ نہایت خوش گفتار اور سخی تھے، سائل کو کبھی گھر سے خالی نہ لوٹاتے والد کی اتباع میں مسلک حنبلی تھا ان کی مسند خلافت پر بھی بیٹھے۔
وفات
ترمیمعبد اوہاب کی وفات شوال 593ھ بمطابق 1196ء ہے۔ ان کا مزار مبارک بغداد میں ہے۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ تذکرہ مشائخ قادریہ ،محمد دین کلیم، صفحہ108 مکتبہ نبویہ لاہور