سیکوے راووکا
سیکوے راووکا (پیدائش:27 جون 1986ء) فجی کے کرکٹ کھلاڑی اور فجی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیں۔ [1] [2] [3] کرکٹ سے باہر، راووکا ایک پولیس افسر ہیں اور جولائی 2020ء میں فجی پولیس فورس میں شامل ہوئے۔ [4] انھوں نے 2015ء آئی سی سی عالمی کرکٹ لیگ ڈویژن سکس ٹورنامنٹ میں کھیلا۔ [5] اگست 2018ء میں انھیں 2018-19ء آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 ایسٹ ایشیا پیسیفک کوالیفائر ٹورنامنٹ کے گروپ اے کے لیے فجی کے سکواڈ کے کپتان کے طور پر نامزد کیا گیا۔ [6] [7] [8] اپریل 2021ء میں راووکا کو جاپان میں 2021ء کے آئی سی سی مینز ٹی 20 عالمی کپ ایسٹ ایشیا پیسیفک کوالیفائر ٹورنامنٹ سے قبل فجی کے تربیتی سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [9] جولائی 2022ء میں انھیں وانواتو میں 2022ء کے آئی سی سی مینز ٹی 20 عالمی کپ ایسٹ ایشیا پیسیفک کوالیفائر اے کے لیے فجی کے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [10] اس نے اپنا ٹوئنٹی20 بین الاقوامی ڈیبیو 9 ستمبر 2022ء کو وانواتو کے خلاف کیا۔ [11]
ذاتی معلومات | |
---|---|
پیدائش | 27 جون 1986 |
بین الاقوامی کرکٹ | |
قومی ٹیم | |
پہلا ٹی20 (کیپ 7) | 9 ستمبر 2022 بمقابلہ وانواٹو |
آخری ٹی20 | 15 ستمبر 2022 بمقابلہ سامووا |
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 15 ستمبر 2022ء |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Sekove Ravoka"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 ستمبر 2015
- ↑ "Ravoka: We'll Try To Win All Our Games"۔ Fiji Sun۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اپریل 2021
- ↑ "Big game for Fiji"۔ The Fiji Times۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اپریل 2021
- ↑ "Fijian Cricket Star Joins Police Force"۔ Fji Sun۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اپریل 2021
- ↑ "ICC World Cricket League Division Six, Fiji v Guernsey at Colchester, Sep 7, 2015"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 ستمبر 2015
- ↑ "Squads and fixtures announced for 2020 ICC World T20 - EAP Group 'A' 2018"۔ International Cricket Council۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 اگست 2018
- ↑ "Fiji announce squad for ICC World T20 EAP group A qualifiers"۔ Czar Sportz۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اگست 2018
- ↑ "Fiji hoping to rewrite their cricket story in front of home crowd"۔ Cricket World۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اپریل 2021
- ↑ "Fiji announce 30-man training squad ahead of East Asia/Pacific qualifiers"۔ Emerging Cricket۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اپریل 2021
- ↑ "Cricket Fiji names final squad"۔ FBC News۔ 21 جولائی 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جولائی 2022
- ↑ "1st Match, Port Vila, September 09, 2022, ICC Men's T20 World Cup East Asia-Pacific Region Qualifier A"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 ستمبر 2022