شاؤٹ آؤٹ (انگریزی: shoutout) ایک عوامی اظہار ہے جس میں کسی کا نام لے کر یا مجمع میں مخاطب کرتے ہوئے ان کا خیر مقدم کیا جاتا ہے، ان سے علیک سکیک کی جاتی ہے، ان کی تعریف کی جاتی ہے یا کچھ اعترافی کلمات بیان کیے جاتے ہیں۔ یہ کسی فرد واحد کی طرف ہو سکتا ہے یا پھر کسی گروہ کے لیے بھی ممکن ہے۔ یہ کسی راست مظاہرے میں بھی ہوتا ہے، کسی آڈیو یا ویڈیو رکارڈنگ یا کسی نشری پروگرام میں بھی ہوتا ہے۔[1] جدید دور میں آن لائن پروگرام، ویڈیو اور بالخصوص یوٹیوب کے ویڈیو میں یہ کئی بار دیکھا گیا ہے کہ ایک ویڈیو میں کسی سابقہ ویڈیو پر تبصروں کو ویڈیو کے اسکرین پر دکھایا جاتا ہے۔ پھر ان بیانات کا یا تو محض اعتراف کیا جاتا ہے یا پھر ان پر ان کے حسن و قبح پر بحث کی جاتی ہے۔

یوٹیوب پر ایک ویڈیو کے اختتام پر سابقہ ویڈیو کے تبصرہ نگاروں کے اعتراف کا اسکرین شاٹ جو بہ طور شاؤٹ آؤٹ پیش کیا گیا ہے۔

سماجی میڈیا میں اہمیت

ترمیم

اگر کوئی صارف انسٹا گرام صرف مواد شائع کررہا ہیں تو وہ کچھ بھی نہیں کما سکتا۔ تاہم اگر وہ شاؤٹ آؤٹ کر رہا ہے تو یہ اس پر منحصر ہے کہ اس کا خریدار کون ہے۔ شاؤٹ آؤٹ 10 پوسٹ سے 10 $ تک ہر پوسٹ پر کمایا جا سکتا ہے۔ اگر وہ ٹرو فینز جیسے پلیٹ فارم کا استعمال کرتا ہے تو وہ اپنے پیروکاروں کو اپنے مواد پر ادائیگی کرنے والے صارفین میں بدل سکتے ہیں۔ یہ آپ کی پیروی سے آمدنی حاصل کرنے کا ایک مستقل ترین طریقہ بن سکتا ہے۔[2] اس طرح سے سماجی میڈیا شاؤٹ آؤٹ کی اپنی اہمیت ہے اور یہ کچھ لوگوں کے لیے کمائی کا ذریعہ بھی بن سکتا ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. shout-out noun
  2. "آپ انسٹاگرام پر 1 لاکھ فالوورز کے ساتھ ، ہر پوسٹ میں کتنا کما سکتے ہیں ، $ 150،000 یا اس سے کم؟"۔ 08 جولا‎ئی 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 جولا‎ئی 2020