شازیہ سکندر ایک پاکستانی امریکن بصری فنکار ہیں جو 1969 میں لاہور میں پیدا ہوئیں۔ شازیہ سکندر مختلف میڈیم میں کام کرتی ہیں ، جس میں ڈرائنگ ، پینٹنگ ، پرنٹ میڈیا ، حرکت پذیری ، تنصیب ، پرفارمنس اور ویڈیو شامل ہیں۔ شازیہ سکندر اب نیویارک میں مقیم ہیں۔

تعلیم

ترمیم

شازیہ سکندر نے پاکستان کے نیشنل کالج آف آرٹس لاہور سے تعلیم حاصل کی ، جہاں انھیں ہند فارسی کی منی ایچر پینٹنگ کا روایتی مضمون پڑھایا گیا [1]۔ انھوں نے 1991 میں بیچلر آف فائن آرٹس کی ڈگری حاصل کیا [2]۔ شازیہ سکندر ریاست ہائے متحدہ امریکا ہجرت کر گئیں اور وہاں رہوڈ آئی لینڈ اسکول آف ڈیزائن (RISD) میں تعلیم حاصل کی ، 1995 میں پینٹنگ اور پرنٹ میکنگ میں ماسٹر آف فائن آرٹس کی ڈگری حاصل کی [3] [4]۔

ابتدائی کام اور منی ایچر

ترمیم

"ابتدا میں میں نے عکاسی اور فنون لطیفہ کے مابین تناؤ کی کھوج کی جب مجھے پہلی بار نوعمری میں منی ایچر مصوری کا سامنا کرنا پڑا۔ ہند فارسی کے چھوٹے رنگوں کی مصوری کی صنف کے باضابطہ پہلوؤں پر عبور حاصل کرنا اکثر میری مشق کا مرکز رہا ہے شازیہ سکندر [5]"۔ لاہور میں ایک انڈرگریجویٹ طالب علم کی حیثیت سے ، شاہیہ سکندر نے فارسی اور مغل منی ایچر مصوری کی تکنیک کا مطالعہ کیا ، جو اکثر مغل (اسلامی) اور راجپوت (ہندو) کے انداز اور ثقافت کی روایتی شکلوں کو مربوط کرتی ہے [6]۔ شازیہ سکندر کی پیچیدہ کمپوزیشن "درجہ بندی کے مفروضوں اور ہیئ اور اشکال کی ایک واحد ، طے شدہ شناخت کے تصور کو ختم کرتی ہے [7]"۔ مستقل شکل میں بڑھتے ہوئے نقطہ نظر سے شازیہ سکندر کے ایک بدلتی ہوئی دنیا کے ساتھ تعلقات کی وضاحت ہوتی ہے جہاں مخالف معاشرے ایک دوسرے سے بات چیت کرتے ہیں۔ دا سکرول ، 1992 ، ایک نیم خود سوانحی پینٹنگ مسودہ ہے جس میں شازیہ سکندر نے تاریخی نسخوں کی مصوری کے رسمی عناصر کو شامل کیا ہے [8]۔ دا سکرول میں روزمرہ کے ہم عصر پاکستانی زندگی کے مناظر کی تصویر کشی کی گئی ہے ، جس میں ثقافتی اور جغرافیائی روایات کو دریافت کرنے والی رسومات شامل ہیں [8]۔ شازیہ کا نقطہ نظر کا استعمال قابل توجہ ہے ، جو کمپوزیشن کی ہموار تحریک کی نمائش کرتا ہے [9]۔ شازیہ سکندر کی ابتدائی پینٹنگز میں معاشیات ، سامراجیت ، استعمار پسندی ، جنسی پرستی اور شناخت کے مشترکہ خدشات بھی عیاں ہیں [10]۔ شازیہ سکندر کا تفصیل اور رسمییت پر دھیان دینا ان کی منی ایچر مصوری کے سیاق و سباق میں مدد کرتا ہے ، جو محنت ، عمل اور یاداشت میں دلچسپی کے عمل سے پھوٹتا ہے۔ اس سے پہلے کی مصوری میں گوپی کے عناصر یا ہندو داستان میں بزرگ خاتون عقیدت مند اور کرشن دیوتا کے چاہنے والے بھی شامل ہیں ، جبکہ مردوں کو "پگڑی دار جنگجو" کے طور پر دکھایا گیا ہے [11]۔ گوپی کو شازیہ سکندر کی ابتدائی منی ایچر مصوری اس طرح پیش کیا گیا ہے کہ "تصریحی اور علامتی شکلوں کو منی ایچر مصوری میں تلاش کیا جا سکے جو ایک سے زیادہ معنی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں [12]۔" شازیہ سکندر کا گوپی کا سب سے نمایاں استعمال ڈرائنگ اور ڈیجیٹل حرکت پذیری کی ایک لڑی میں دیکھا جا سکتا ہے جسے 2003 میں اسپن (Spinn) کے عنوان سے دیکھا جا سکتا ہے۔ ذاتی اور معاشرتی تاریخ کے ساتھ جڑا ، اس کا کام متعدد معنی کی دعوت دیتا ہے جو مستقل بہاؤ اور منتقلی کی حالت میں چل رہا ہے [13]۔

ڈیجیٹل اینیمیشن

ترمیم

ڈرائنگ میرے عمل کا ایک بنیادی عنصر ہے ، تلاش کے لیے ایک ضروری ٹول۔ میں اپنا زیادہ تر کام ڈرائنگ کے ذریعے تعمیر کرتی ہوں جس میں نمونوں کے خدوخال سوچنا۔ کاغذ پر سجائے خیالات کو اکثر ویڈیو انیمیشن میں حرکت میں لایا جاتا ہے ، جس سے خلل کے ذریعہ کسی کو مشغول کیا جاتا ہے۔ ویڈیو متحرک تصاویر کی تشکیل کے لیے ، میں سیاہی ڈرائنگ کے بنیادی استعمال پر واپس گئی ، رنگ اور گوشہ سے ہیئت کی تشکیل کاری ، اسکیننگ اور حرکت کے ذریعے ان کو پرونا۔ ہیئٹ کو توڑنے کے عمل سے ایک ساکت ڈرائنگ کو خاطر خواہ تبدیلی کا فریب ملتا ہے جو ایک ایسا موضوع ہے جس نے میرے کام میں تخیل اور تجربہ کو بہت جگہ دی ہے۔ شازیہ سکندر [14]

اپنی منی ایچر تصویری نقاشی کی طرح ، شازیہ سکندر نے ڈیجیٹل اینیمیشن بنانے کے پرتوں کے عمل پر انحصار کرتی ہے۔ تکنیک کے رسمی عناصر ، ڈیجیٹل انیمیشن کی پرتوں اور نقل و حرکت سے مغربی / غیر مغربی ، ماضی / حال ، مختصر /وسیع پیمانے جیسے تضادات کو نمایاں کرنے میں مدد دیتے ہیں [15]۔ شازیہ سکندر اپنے کام کے حوالے سے بہت صابر ہے، مہینوں سے لے کر سالوں تک کام ختم کرنے میں لگ جاتے ہیں۔ شازیہ سکندر کا کہنا ہے: "مقصد نشان دہی کرنا ہے اور ضروری طور پر وضاحت کرنا نہیں ہے۔ میں اس طرز عمل کو پیچیدہ اور اکثر گہری جڑوں والی تہذیبی اور معاشرتی سیاسی حیثیتوں کو ڈھونڈنے کا ایک مفید طریقہ سمجھتی ہوں جو چوبیس گھنٹے دن کے ، ہفتے کے سات دن اپنی لپیٹ میں رکھتا ہے [15]۔ پروز نے دعوی کیا کہ دونوں کہانیوں کے مابین مماثلت چوری کی حد تک جا پہنچتی ہے ، اس کی اصل پوسٹ میں لکھا ہے کہ یہ کہانی "منظر بہ منظر، نظارہ بہ نظارہ ، پلاٹ موڑ سے پلاٹ موڑ، اشارہ بہ اشارہ ، لائن بہ لائن ڈائیلاگ کاپی کی گئی ہے - صرف بڑا فرق یہ ہے کہ مرکزی کردار ٹرمپ دور میں کنیکٹیکٹ ریاست میں پاکستانی ہیں بجائے دوسری جنگ عظیم کے بعد جنیوا میں کینیڈین [14] [16]۔ نیو یارک کو لکھے گئے ایک خط میں ، پروز نے اپنا اصل موقف برقرار رکھتے ہوئے یہ پوچھا "کیا واقعی یہ قابل قبول ہے کہ وہ غیر حقیقی کرداروں کے نام اور شناخت کو تبدیل کریں اور پھر اپنے ہی اصل کام کی حیثیت سے اس کہانی کا دعویٰ کریں؟ پھر ہم کیوں کاپی رائٹس کی پروا کرتے ہیں؟ [17]

پرفارمنس آرٹ اور انسٹالیشن

ترمیم

میرے خیال میں سیاق و سباق ، مقام کی بہت اہمیت ہے کیونکہ مقام ظاہر ہے میری صورت حال میں ایسی جگہ ہے جس میں کام کی نمائش کی جائی گی۔ چونکہ میں جو کچھ کام کرتی ہوں وہ آن سائٹ تخلیق ہوتا ہے ، اس کے لیے اس میں ایک مختلف قسم کی جگہ درکار ہوتی ہے بمقابلہ چھوٹی ڈرائنگ یا موضوع پر مبنی کام ، اس لیے سیاق و سباق اہم ہو ہوتا ہے۔ شازیہ سکندر [18] ایک خاتون مسلمان آرٹسٹ کی حیثیت سے ، شازیہ سکندر کو اکثر اپنی برادری میں دقیانوسی رویوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ پردہ (ایک اسکارف جسے اکثر مسلم خواتین پہنا کرتی ہیں) بالوں اور گردن کو ڈھانپتی ہے اور یہ مذہب اور عورت دونوں ہی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ شازیہ سکندر کی تصویری نقاشی میں اکثر پردے کا حوالہ دیا جاتا ہے ، اپنی مذہبی تاریخی اور ثقافتی شناخت کو تلاش کیا جاتا ہے۔ ایک پرفارمنس کے دوران ، شازیہ سکندر نے اپنے ساتھیوں کے رد عمل کو دستاویزی شکل دیتے ہوئے کئی ہفتوں تک لیس والا پردہ پہنا۔ شازیہ سکندر نے وضاحت کی کہ پردے نے اسے تحفظ کا ایک حتمی احساس دلایا: "یہ خوشی کی بات ہے کہ لوگ میرے چہرے یا جسمانی حرکات کو نہیں دیکھ پار ہے اور ساتھ میں تمام معاملات پر گرفت رکھتے ہوئے یہ جاننا کہ وہ نہیں جانتے تھے کہ میں اداکاری کر رہا ہوں اور ان کے رد عمل کو جانچ رہی ہوں [19]۔" نیمیسس (Nemesis) ، فرانسس ینگ تانگ ٹیچنگ میوزم اور آرٹ گیلری میں سائٹ انسٹالیشن میں جواہر جیسی ایک پینٹنگ ہے جو چھ بائی آٹھ جتنی مختصر ہے اور دو انیمیشن ہیں [16]۔ شازیہ سکندر نے پرنسٹن یونیورسٹی کے لیے دو بڑی عوامی آرٹ نمونے بھی بنائے جنہیں 2017 میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔ ان میں سے ایک کیونٹوپلٹ اثر (Quintuplet Effect) اور دوسرا ایکسٹسی ایز سبلائم ، ہارٹ ایز ویکٹر (Ecstasy as Sublime, Heart as Vector) ساٹھ بائی ساٹھ فٹ اونچا موزیک ، لوئیس سمپسن انٹرنیشنل بلڈنگ میں [17]۔

نمائشیں

ترمیم

انفرادی نمائشیں

ترمیم

1993 میں حکومتی گیلری ، مقام: پاکستان ایمبیسی ، واشنگٹن ڈی سی [20]

1996 میں باربرا ڈیوس گیلری ، مقام: ، ہیوسٹن ، ٹیکساس [20]

1996 میں پراجیکٹ رو ہاؤسز غیر منافع بخش گیلری ، مقام: ، ہیوسٹن ، ٹیکساس [20]

1997 میں ہوسفیلٹ گیلری ، مقام: سان فرانسسکو ، کیلیفورنیا [20]

1997 میں گیلری ، مقام: ڈائچ پراجیکٹس نیویارک ، نیویارک [20] [21]

1998 میں شازیہ سکندر: ڈرائنگز اور منی ایچر ، مقام کیمپر میوزیم آف کنٹیمپریری آرٹ ، کنساس سٹی ، میزوری [20]

1998 میں شازیہ سکندر ، کالج گیلری ، مقام: یونیورسٹی آف شکاگو [22]

1999 میں ڈائریکشنز: شازیہ سکندر ، مقام: ہرش ہارن میوزیم اور اسکلپچر گارڈن ، واشنگٹن ڈی سی [22]

2000 میں شازیہ سکندر: ایکٹس آف بیلنس ، وٹنی میوزیم آف امریکن آرٹ ، نیویارک ، نیو یارک [23] [24] [25]

2001 میں انٹیمیسی ، غیر منافع بخش گیلری ، مقام: آرٹ پیس، سین آنٹینیو ، ٹیکساس [20]

2003 میں سپن ، گیلری ، برنٹ سیکیما ، نیویارک ، نیویارک [20]

2003 میں ہوسفیلٹ گیلری ، مقام: سان فرانسسکو ، کیلیفورنیا [20]

2004 میں کنٹیمپریری لنکس: شازیہ سکندر ، سان ڈیاگو میوزیم آف آرٹ [26]

2004 میں شازیہ سکندر: فلب فلاپ ، سان ڈیاگو میوزیم آف آرٹ (تین حصوں والی انسٹالیشن) [26]

2004 میں شازیہ سکندر:نیمیسس ، فرانسس ینگ ٹانگ ٹیچنگ میوزیم اینڈ آرٹ گیلری ایٹ سکڈمور کالج ، نیویارک [27]

2004-2005 میں شازیہ سکندر: نیمیسس ، الڈریچ عم عصر آرٹ میوزیم، رج فیلڈ، کینیٹیکٹ [27]

2005-2006 میں شازیہ سکندر:نیمیسس ، پیریز آرٹ میوزیم میامی ، میامی ، فلوریڈا [28]

2005 میں شازیہ سکندر: نیو ورک گیلری ، سیکیما جینکنز اینڈ کو ، نیویارک ، نیو یارک [20]

2006 میں شازیہ سکندر: سولو نمائش ، فیبرک ورکشاپ اینڈ میوزیم ، فیلاڈیلفیا ، پنسلوانیا [29]

2007 میں شازیہ سکندر ، آئرش میوزیم آف ماڈرن آرٹ، ڈبلن ، آئرلینڈ [30]

2007-2008 میں شازیہ سکندر ، میوزیم آف عم عصر آرٹ ، سڈنی ، آسٹریلیا [31]

2009 میں سٹیل میٹ گیلری ، سیکیما جینکنز اینڈ کو ، نیویارک ، نیو یارک [20]

2009 میں شازیہ سکندر سیلیکٹس:ورکس فرام پرمانینٹ کلیکشن ، کوپر-ہیوٹ نیشنل ڈیزائن میوزیم ، نیویارک ، نیو یارک [20]

2009 میں شازیہ سکندر:آئی ایم آلسو ناٹ مائی اون اینیمی ، پائلر کوریاس گیلری ، لندن ، برطانیہ [32]

2011 میں شازیہ سکندر: ایکسپلوڈنگ کمپنی مین اور دیگر تجریدات ، والٹر اینڈ مک بین گیلریز ، سان فرانسسکو آرٹ انسٹی ٹیوٹ ، سان فرانسسکو ، کیلوفورنیا [33] [34]

2011 میں شازیہ سکندر: ایکسپلوڈنگ کمپنی مین اور دیگر تجریدات ، بکالار اینڈ پین گیلریز ، میس آرٹ ، بوسٹن ، میسا چیوسٹس [34]

2014 میں شازیہ سکندر: پیرا لیکس ، کالج گیلری ، بلڈ موسیٹ ، اومیا یونیورسٹی ، سویڈن

2015 میں شازیہ سکندر: پیرا لیکس ، گگن ہائم میوزیم بیباؤ ، اسپین (ملٹی چینل ویڈیو اینیمیشن) [35]

2016 میں شازیہ سکندر:ایکسٹسی ایز سبلائم، ہارٹ ایز ویکٹر ، میکسی ، روم ، اٹلی [36]

گروپ نمائشیں

ترمیم

1994 میں عم عصر پینٹنگز کا چناؤ پاکستان سے ، مقام:پیسفک ایشیا میوزیم ، کیلفورنیا [20]

2002 میں کالج میوزیم ، جیک ایس بلینٹن میوزیم آف آرٹ ، یونیورسٹی آف ٹیکساس ، آسٹن ، ٹیکساس [37]

2002 میں ڈرائنگ حالیہ: آٹھ قضیے ، مقام: میوزیم آف ماڈرن آرٹ ، کیونز ، نیویارک [38]

2005 میں قاتل محبت: جنوبی ایشیا امریکی حالیہ آرٹ ، مقام: میوزیم آف ماڈرن آرٹ ، کیونز ، نیویارک [39]

2006 میں گلوبل فیمینزم ، سنٹر آف فیمینسٹ آرٹ ، بروکلین میوزیم ، بروکلین ، نیویارک [40] [41]

2007 میں گلوبل فیمینزم ، ڈیوس میوزیم اینڈ کلچرل سنٹر ، ویلیزلی کالج ، ویلزلی ، میساچیوسٹس [42]

ایوارڈ اور فیلوشپ

ترمیم

1995-1997 کور فیلوشپ، گلاسل اسکول آف آرٹ ، میوزیم آف فائن آرٹس ، ہیوسٹن [43] 1997 - لوئیس کمفرٹ ٹفنی فاؤنڈیشن ایوارڈ [4]

1998 - دا جون مچل ایوارڈ [44]

1999 - جنوبی ایشیا ویمن تخلیقی اجتماعی کامیابی ایوارڈ [43]

2003 - پزیرائی ایوارڈ ، میئر آفس ، سٹی آف نیویارک [43]

2005 - جینیفر ہاورڈ کول مین ممتاز لیکچرشپ اور ریزیڈینسی [43]

2005 - تمغا امتیاز ، نیشنل میڈل آف آنر ، حکومت پاکستان [4]

2006 - جان ڈی اور کیتھرین مک آرتھر فاؤنڈیشن فیلوشپ [45]

2006 - ینگ گلوبل لیڈر ، ورلڈ اکنامک فورم [4]

2008 - جنوبی ایشیا اعلی کاکردگی ایوارڈ برائے بصری آرٹس اور کاکردگی [43]

2009 - راک فیلر فاؤنڈیشن بیلاجیو سنٹر تخلیقی آرٹس فیلوشپ [43]

2012 - امریکی ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹ میڈل آف آرٹس ، آرٹ ان ایمبیسیز ، امریکا [46]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Jennifer, Noémie (23 نومبر 2015). "Pakistani Art School Trains the Next Generation of Miniaturists". Creators (امریکی انگریزی میں). Vice. Retrieved 2017-07-09.
  2. "Shahzia Sikander, Pakistani-American, born 1969". Diane Villani Editions (امریکی انگریزی میں). Archived from the original on 2019-05-09. Retrieved 2017-07-09.
  3. "Events: Gail Silver Memorial Lecture, Shahzia Sikander"۔ RISD Museum۔ Rhode Island School of Design۔ 1 اکتوبر 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-10-17
  4. ^ ا ب پ ت "TLAD Artist's Talk: Shahzia Sikander"۔ RISD Academic Affairs۔ Rhode Island School of Design (RISD)۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-12-30
  5. Gupta، Anjali۔ "A Conversation with Shahzia Sikander"۔ Interview۔ Linda Pace Foundation۔ 2018-07-31 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-10
  6. "Shahzia Sikander"۔ About the Artist۔ Crown Point Press۔ 2008-10-15 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-10
  7. Stich، Sidra (1 جون 2011)۔ "Shahzia Sikander @SFAI"۔ Review۔ Square Cylinder.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-10-14
  8. ^ ا ب Qureshi, Bilal. "Breaking The Mold: Artist's Modern Miniatures Remix Islamic Art.", NPR, Retrieved 27 December 2018.
  9. Kunitz، Daniel (فروری 2002)۔ "Exhibition note: Daniel Kunitz on "Inheriting Cubism: The Impact of Cubism on American Art," at Hollis Taggert Galleries & Shahzia Sikander in "Conversations with Traditions" at Asia Society"۔ New Criterion۔ ج 20 شمارہ 6: 40۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-04-23
  10. Chadwick، Whitney (2007)۔ Women, Art and Society۔ 500 Fifth Avenue, New York, New York 10110: Thames & Hudson Inc.۔ ص 446۔ ISBN:978-0-500-20393-4{{حوالہ کتاب}}: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: مقام (link)
  11. Leffingwell، Edward (14 جنوری 2006)۔ "Shahzia Sikander at Brent Sikkema"۔ Art in America۔ ج 94 شمارہ 1: 119–120
  12. Vartanian، Ivan (2011)۔ Justine Parker (مدیر)۔ Art Work: Seeing Inside the Creative Process۔ 680 Second Street, San Francisco, CA, 94107: Goliga Books, Inc.۔ ص 53۔ ISBN:978-0-8118-7128-0{{حوالہ کتاب}}: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: مقام (link)
  13. "Shahzia Sikander"۔ Biography/ Press۔ Hostfelt Gallery۔ 2016-10-21 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-10
  14. ^ ا ب Gupta، Anjali۔ "A Conversation with Shahzia Sikander"۔ Interview۔ Linda Pace Foundation۔ 2018-07-31 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-10}
  15. ^ ا ب Vartanian، Ivan (2011)۔ Justine Parker (مدیر)۔ Art Work: Seeing Inside the Creative Process۔ 680 Second Street, San Francisco, CA 94107: Goliga Books, Inc.۔ ص 59۔ ISBN:978-0-8118-7128-0{{حوالہ کتاب}}: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: مقام (link)
  16. ^ ا ب "Opener 6: Shahzia Sikander- Nemesis"۔ Tang Museum۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-10
  17. ^ ا ب "New Commission by Internationally Acclaimed Artist Shahzia Sikander at Princeton University | Princeton University Art Museum"۔ artmuseum.princeton.edu۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-11-30
  18. "Shahzia Sikander: Gods, Griffins and Cowboy Boots"۔ Interview۔ MOMA: Red Studio۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-10
  19. Jepsen، Cara۔ "On Exhibit: Shahzia Sikander Makes Herself Clear"۔ The Chicago Reader۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-10
  20. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ "Shahzia Sikander Biography"۔ artnet.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-12-27
  21. "Just In: A Seminal Watercolor by Shahzia Sikander"۔ Los Angeles Modern Auctions (LAMA)۔ 20 نومبر 2014۔ 2018-12-27 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-12-26
  22. ^ ا ب "Shahzia Sikander". LANDMARKS (انگریزی میں). University of Texas, College of Fine Arts. 6 اگست 2018. Retrieved 2018-12-27.
  23. Shahzia Sikander: Acts of Balance (انگریزی میں). Frances Mulhall Achilles Library Whitney Museum of American Art. Whitney Museum of American Art. 2000.{{حوالہ کتاب}}: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: دیگر (link)
  24. Cotter, Holland (9 جون 2000). "ART IN REVIEW; Shahzia Sikander". The New York Times (امریکی انگریزی میں). ISSN:0362-4331. Retrieved 2018-12-27.
  25. "Viewpoints: A Conversation with Shirin Neshat and Shahzia Sikander". Asia Society (انگریزی میں). Retrieved 2018-12-27.
  26. ^ ا ب "Installation by Shahzia Sikander at SDMA"۔ artdaily.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-12-27
  27. ^ ا ب "Shahzia Sikander: Nemesis", Tang Museum, Retrieved 26 December 2018.
  28. "New Work: Shazia Sikander - Nemesis"۔ www.pamm.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-12-27
  29. "Shahzia Sikander" آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ fabricworkshopandmuseum.org (Error: unknown archive URL), Fabric Workshop and Museum, Retrieved 26 December 2018.
  30. "Shahzia Sikander at the Irish Museum of Modern Art"۔ artdaily.com۔ 27 مارچ 2007۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-12-27
  31. "Shahzia Sikander" آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ mca.com.au (Error: unknown archive URL), Museum of Contemporary Art Sydney, Retrieved 26 December 2018.
  32. "Shahzia Sikander 'I am also not my own enemy' - Exhibition at Pilar Corrias in London". ArtRabbit (انگریزی میں). Retrieved 2018-12-27.
  33. "Shahzia Sikander's The exploding company man and other abstractions - Announcements". www.e-flux.com (انگریزی میں). 22 اپریل 2011. Retrieved 2018-12-27.
  34. ^ ا ب "Exploding Company Man and Other Abstractions" آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ massart.edu (Error: unknown archive URL), MassMoCA, Retrieved 26 December 2018.
  35. "Shahzia Sikander, Parallax", Guggenheim Museum Bilbao, Retrieved 26 December 2018.
  36. "Shahzia Sikander: Ecstasy as Sublime, Heart as Vector", MAXXI Museum, Retrieved 26 December 2018.
  37. "time/frame". Blanton Museum of Art (امریکی انگریزی میں). Archived from the original on 2018-12-27. Retrieved 2018-12-27.
  38. "Drawing Now: Eight Propositions", MoMA, Retrieved 26 December 2018.
  39. "Fatal Love: South Asian American Art Now", Queens Museum of Art, Retrieved 26 December 2018.
  40. "Global Feminisms", Brooklyn Museum, Retrieved 26 December 2018.
  41. Smith, Roberta (23 مارچ 2007). "Global Feminisms - Art - Review". The New York Times (امریکی انگریزی میں). ISSN:0362-4331. Retrieved 2018-12-27.
  42. "Global Feminisms". Wellesley College (انگریزی میں). Retrieved 2018-12-27.
  43. ^ ا ب پ ت ٹ ث "Shahzia Sikander CV from Sean Kelly Gallery Website"
  44. "Joan Mitchell Foundation - Painters & Sculptors Program", Joan Mitchell Award, Retrieved 26 December 2018.
  45. "MacArthur Foundation - Shahzia Sikander", MacArthur Foundation, Retrieved 26 December 2018.
  46. "Art World To Celebrate U.S. Department of State's Art in Embassies' 50th Anniversary", U.S. Department of State, Retrieved 26 December 2018.

ہرش ہارن میوزیم اور اسکلپچر گارڈن ، واشنگٹن ڈی سی

پیسفک ایشیا میوزیم ، کیلفورنیا