شامل خان
شامل خان مارچ 1978ء کو پاکستان کے شہر اسلام آباد میں پیدا ہونے والے پاکستان کے فلم اور ٹی وی اداکار ہیں۔ پاکستانی فلم انڈسٹری کی مشہور شخصیت سید نور نے ان کو اپنی فلم لڑکی پنجابن میں پہلی بار اداکاری کا موقع فراہم کیا اور یہ ایک کامیاب فلم ثابت ہوئی۔ اس فلم کی کامیابی کے بعد شامل خان کو ٹی وی پر کام کرنے کی پیشکشیں ہوئیں۔ اب وہ ٹی وی اور فلم میں یکساں طور پر مشہور ہیں اور اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
شامل خان | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 14 مارچ 1978ء (47 سال) اسلام آباد |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکار |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
2008ء میں شامل خان نے اپنے حقیقی چچا کی بیٹی وجیہہ سے شادی کی۔