شاہزیب خانزادہ
معروف صحافی ، اینکر پرسن
پیدائش
ترمیمشاہ زیب 20 ستمبر 1986ء کو کراچی ، پاکستان میں ایک خانزادہ راجپوت گھرانے میں پیدا ہوئے۔ وہ راجا نہار خان کی نسل سے ہیں، جو 14ویں صدی میں میوات کے راجپوت حکمران تھے،
صحافتی کیرئیر
ترمیم2009ء میں شاہ زیب نے بزنس پلس ٹی وی چینل سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ اس کے بعد انھوں نے ایکسپریس نیوز پر پروگرام ٹو دی پوائنٹ کی میزبانی کی ۔ 2013ء میں، انھوں نے چوتھے پاکستان میڈیا ایوارڈز میں بہترین اینکر پرسن کا ایوارڈ جیتا ۔ فی الحال، وہ جیو نیوز پر پروگرام "آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ" کے میزبان ہیں۔،
آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ (پہلے آج کامران خان کے ساتھ) ایک پاکستانی اردو زبان کا ٹاک شو ہے۔ شاہ زیب خانزادہ کو پاکستان کا بہترین براڈ کاسٹر 2013 نامزد کیا گیا تھا۔ پاکستان میڈیا ایوارڈ کے زیر اہتمام تقریب میں شاہزیب خانزادہ کو 2013ء کے لیے بہترین اینکر پرسن ایوارڈ ملا