شاہنواز گھمن
شاہنواز گھمّن پاکستانی فلموں کے معروف اداکار تھے۔ انھوں نے زیادہ تر فلموں میں برے آدمی کا کردار ادا کیا۔ بہ طور اداکار ان کی پہلی فلم من کی جیت 1972ء میں ریلیز ہوئی اور آخری فلم آگ کا سمندر 1984ء میں ریلیز ہوئی۔ انھوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی اور انکا انتقال بھی ایک سیاسی سانحے کے نتیجے میں 1991ء میں ہوا۔ انھوں نے کُل 155 فلموں میں کام کیا جن میں سے 87 اردو، 63 پنجابی اور 6 پشتو فلمیں تھیں۔ ان کی مشہور ترین فلموں میں ’’ہمایوں‘‘ اور ‘‘ایاز‘‘ تھیں۔ ’’ہمایوں‘‘ ہندوستان میں بنی اور اس کے ہدایت کار محبوب خان تھے۔ ’’ایاز‘‘ پاکستانی فلم تھی جس کی ہدایات لقمان نے دی تھیں۔ شاہنواز نے ’’ہمایوں‘‘ میں بابر کا کردار ادا کیا تھا جبکہ ’’ایاز‘‘ میں وہ محمود غزنوی بنے تھے۔