شاہینہ شیر علی

پاکستان میں سیاستدان

شاہینہ شیر علی شاہینہ شیر علی ایک پاکستانی سیاست دان ہیں، جن کی سیاسی وابستگی پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے۔[1][2]

ابتدائی زندگی اور تعلیم

ترمیم

شاہینہ شیر علی 6 جون 1986 کو کراچی میں پیدا ہوئیں اور ابتدائی تعلیم کراچی کی درس گاہوں سے حاصل کی۔ [3]

اسکول اور کالج کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد شاہینہ شیر علی نے نے سندھ یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔ شاہینہ شیر علی شادی شدہ ہیں اور ان کے شوہر کا نام شیر علی ہے۔


سیاسی کیریئر

ترمیم

2013 کے عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی امیدوار کے طور پر سندھ کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئیں۔[4] شاہینہ شیر علی 2018 کے عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار کے طور پر سندھ کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہو گئیں۔ شاہینہ شیر علی نے 13 اگست 2018 کو سندھ صوبائی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھایا۔ شاہینہ متحرک اور سرگرم عمل صوبائی اسمبلی رکن نہیں ہیں جو قائمہ کمیٹیوں ، توجہ دلاؤ نوٹس اور اسمبلی کی قراردادوں میں شریک رہیں۔

صوبائی اسمبلی قرارداد

ترمیم

شاہینہ شیر علی نے ایوان کی طرف سے پاکستان میڈیکل اور ڈنیٹل کونسل کو تحلیل کرکے ایک نیا ادارہ پاکستان میڈیکل کمیشن بنانے کی مذمت اور حکومت سندھ کو نیا ادارہ سندھ میڈیکل اور ڈینٹل کونسل بنانے کی قرارداد پیش کی۔ غیر موجود کی قرارداد پیش کی۔[5]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "سندھ کی صوبائی اسمبلی میں شاہینہ شیر علی کے سرکاری سیاسی کوائف"۔ سندھ صوبائی اسمبلی سرکاری ویب۔ 25 مارچ 2021۔ 22 اکتوبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2021 
  2. "سندھ کی صوبائی اسمبلی میں شاہینہ شیر علی کی پروفائل"۔ پاک ووٹر۔ 25 مارچ 2021 
  3. "Welcome to the Website of Provincial Assembly of Sindh"۔ www.pas.gov.pk۔ 20 اگست 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 مارچ 2018 
  4. "شاہینہ شیر علی سیاسی کوائف"۔ پاک ووٹر۔ 18 مارچ 2021 
  5. "سندھ کی صوبائی اسمبلی میں شاہینہ شیر علی کارکردگی اوپن پارلیمنٹ ویب کے توسط سے"۔ FAFEN۔ 25 مارچ 2021  [مردہ ربط]