شاہ پنجو سلطان (انگریزی: Shah Panjo Sultan) پاکستان کے صوبہ سندھ کے ایک بزرگ ہیں جس کا مزار ضلع دادو کی تحصیل میہڑ کے شہر رادھن کے مشرق میں 4 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ مورخین کا خیال ہے کہ شاہ پنجو کا قبیلہ ڈہوٹ تھا۔ اس بزرگ کا تعلق میانوال تحریک سے تھا۔ وہ سندھ کے حکمران میاں نصیر محمد کلہوڑو کے کمانڈر تھے۔ انھوں نے سید گاجی شاہ سے مل کر مخالفین کا مقابلہ کیا تھا۔ میاں نصیر محمد کلہوڑو نے انھیں سلطان کا خطاب دیا تھا۔ اس بزرگ کا مدفن شاہ پنجو نامہ گاؤں میں ہے۔ شاہ پنجو ریلوے اسٹیشن بھی ہے جو ان کے مزار کے قریب ہے۔[1][2]

شاہ پنجو سلطان کا مزار

حوالہ جات ترمیم