شاہ پور صدر
شاہ پورصدر(شاہ پور،پنجاب،پاکستان)، ضلع سرگودھا کا ایک چھوٹا سا شہر اور تحصیل ہے جوسرگودھا سے تقریبا 30کلومیٹردور مغرب کی جانب واقع ہے۔
یہ شہر تب آباد ھوا جب1893میں اس سے واقع 3کلومیٹر دور شہر شاہ پور شہر(Shahpur City)کو انگریزوں کے دور حکومت میں ضلع کا درجہ دیا گیا تو تمام سرکاری دفاتر یہاں تعمیر کیے گئے اور شاہ پورصدر کا نام دیا گیا۔ سیلابی علاقہ ھونیکی وجہ سے جب شاہ پور شہر کو ضلع کے درجہ سے ہٹا دیا گیا تو اس کو تحصیل کا درجہ دے دیا گیا۔
یہاں کافی تعداد میں تاریخی عمارات ہیں جن میں مشہور یہاں کا گورنمنٹ ھائی اسکول ہے جو انگریزوں کی طرز تعمیر ہے۔