شاہ پور، سرگودھا

(شاہ پور شہر سے رجوع مکرر)

شاہ پورشہر (Shahpur City in English) ضلع سرگودھا، پنجاب دا ہک نکا پر تریخی شہر اے۔ ایہ دریائے جہلم دے نیڑے واقع اے جیہڑا ایہدے لہندے پاسے واہندا اے۔

تاریخ

ترمیم

16ویں صدی میں یہاں ہندوؤں کی اکثریت تھی اور اس کا نام لئوپور(Laupur) تھا۔ اس کے بعد ایک مشہور صوفی بزرگ شاہ شمس شیرازی اسلام کی اشاعت کے لیئے1589-1590 کے دوران دلہی سے یہاں تشریف لائے اور اسلام کی اشاعت کا کام شروع کیا جس کے باعث یہاں کی بیشتر آبادی مسلمان ہو گئی اور شاہ شمس شیراذی کی نسبت سے اس کا نام شاہ پور رکھ دیا گیا۔ 19ویں صدی جب حکمرانی کی لاٹھی انگریزوں کے ہاتھ تھی تو 1849 میں اس کو ضلع کی حیثیت دی گئی۔ یہاں سے تقریبا 4کلومیٹر دور مشرق کی جانب ایک نئی سول لائن کی بنیاد رکھی گئی اور تمام سرکاری دفاتر وہاں تعمیرکیے گئے۔ نئی سول لائن کو شاہ پور صدر کا نام اور مغرب کی جانب آبادی والے علاقہ کا نام شاہ پور شہر کر دیا گیا۔

1849میں پنجاب پر قبضہ ھوا تو اسے ضلع کا درجہ مل گیا۔ خوشاب بھیرہ ساھی وال کوٹ مومن بھلوال اور سرگودھا اس کے ماتحت علاقوں میں شامل تھے۔ پہلا ڈی سیE.C. Bayley تھا۔ 1853ء میں خوشاب کو لیہ سے الگ کرکے شاھ پور سے جوڑا گیا۔ 1857ء میں مٹھہ ٹوانہ کو لیہ سے اور1862میں نورپورتھل کو بنوں سے علاحدہ کرکے شاھ پور میں شامل کیا گیا۔ 1867ء میں خوشاب کو تحصیل کا درجہ دیا گیا۔ 1903ء میں ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹرز شاھ پور کے دفاتر کو سرگودھا منتقل کیا گیا۔ 1940ء میں شاھ پور کا نام مٹا کر ضلع سرگودھا رکھ دیا۔ شاھ پور زوال پزیر ھوا. آج شاھ پور کو محض ایک تحصیل کا درجہ حاصل ہے۔ خوشاب ایک ضلع ہے اور سرگودھا ایک ڈویژن ہے. [1]

ضلع سے تحصیل

ترمیم

دریا جہلم کے قریب واقع ھونیکی وجہ سے یہاں سیلاب بہت زیادہ آتے تھے اور حکومت کو بہت زیادہ نقصان آٹھانا پڑتا تھا تو اس سے ضلعی حیثیت چھیں لی گئی۔ کچھ عرصہ بعد یہاں سے مشرق کی جانب 35کلومیٹر دور واقع شہر سرگودھا کو ضلع بنا دیا گیا اور شاہ پور صدر کو تحصیل کا درجہ دے دیا گیا جو تحصیل شاہ پور کے نام سے جانا جاتا ہے۔

یہاں کافی تعداد میں تاریخی عمارات و مکانات اور مندر ہیں جن میں مشہور شیرشاہ سوری کے زمانہ کا ایک دروازہ ہے جسے لاہوری گیٹ سے جانا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں صوفی بزرگ شاہ شمس شیرازی کا مزاراقدس بھی یہیں واقع ہے جواس کے شمال کی جانب واقع ہے۔ شیرازی خاندان سے تعلق رکھنے والوں کی ایک بڑی تعداد یہاں آج بھی موجود ہے۔

یونین کونسل

ترمیم

شاہ پور شہر کی یونین کونسل کا نمبر 157 ہے۔ یہاں کی آبادی تقریبا 70000 سے تجاوز کرتی ہے اور زیادہ تر زراعت سے وابستہ ہے۔ َ

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. تحقیق از. امتیاز حسین امتیاز خوشاب

31°05′N 70°56′E / 31.083°N 70.933°E / 31.083; 70.933