رکن پنجاب اسمبلی

پیدائش

ترمیم

لیفٹیننٹ کرنل (ر) شجاعت احمد خان ولد چوہدری احمد خان 20 اپریل 1947ء کو ضلع نارووال میں پیدا ہوئے۔

تعلیم

ترمیم

انھوں نے 1966 میں گورنمنٹ ڈگری کالج شیخوپورہ سے بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔

پاک آرمی

ترمیم

انھوں نے 1969ء میں پاکستان آرمی میں کمیشن حاصل کیا۔ اور پاکستان آرمی میں اپنی خدمات کے دوران، وہ مختلف کمانڈ اور اسٹاف تقرریوں میں رہے۔ اور انٹر سروسز انٹیلی جنس اور رینجرز میں بھی خدمات انجام دیں۔

سیاسی زندگی

ترمیم

وہ 2002ء سے 2007ء کے دوران پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر کے طور پر بھی کام کیا۔ وہ عام انتخابات 2008ء میں مسلسل دوسری بار پنجاب اسمبلی میں واپس آئے ہیں۔ وہ چین، برطانیہ اور دبئی کا سفر کر چکے ہیں۔ ان کے بھائی چوہدری شفاعت احمد خان 1985ء سے 1988ء کے دوران ایم این اے رہے۔