شجرہ نسب

شجرہ نسب باپ دادا خاندان پستی کڑی

نقشہ یا تحریر جس میں کسی خاندان کے سب سے بزرگ اور اس کی اولاد کا ترتیب وار نام اور بعض اوقات مختصر حالات بھی درج ہوں، نسب نامہ جو عموماً درخت کی شکل میں بھی بنایا جاتا ہے۔ اسے شَجَرۂِ نَسَب بھی کہا جاتا ہے[1]

مختلف نام

شجرہ نسب کے مختلف نام ہیں جیسے باپ دادا کی لڑی؛خاندان کا سلسلہ ؛ گھرانے کا نسب اور پیڑھی وغیر ہ

تفصیل

معلوم آباء و اجداد سے لے کر موجود وقت تک یا کسی خاص فرد یا شخصیت سے لے کر کسی بھی خاص شخصیت تک کسی کنبے کا شجرۂ نسب جو افراد خاندان اور ان کے باہمی رشتوں کو ظاہر کرے شجرہ نسب کہلاتا ہے یاایسا نقشہ جس میں درخت کی طرح کسی خاندان کا سلسلۂ نسب دکھایا گیا ہو۔ [2]

حوالہ جات

  1. "اردو_لغت"۔ 04 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 اگست 2015 
  2. http://nlpd.gov.pk/lughat/search.php