زر مبادلہ کی شرح
(شرح تبادلہ سے رجوع مکرر)
وہ شرح جس پر کسی ملک کے زر مبادلہ کو دوسرے ملک کے زر مبادلہ کے ساتھ تبدیل کیا جائے، زر مبادلہ کی شرح کہلاتی ہے۔ عموماً یہ شرحِ تبادلہ امریکی ڈالر کے ساتھ لی جاتی ہے مثلاً روپیہ کی شرحِ تبادلہ امریکی ڈالر کے ساتھ 59.45 ہو تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ایک امریکی ڈالر کے بدلے میں 59.45 پاکستانی روپے۔ چند کے علاوہ تمام زر مبادلہ ایک امریکی ڈالر کے مقابلے میں بیان کیے جاتے ہیں۔ صرف برطانوی پونڈ، یورو اور نیوزی لینڈ کا ڈالر اپنی ایک اکائی کے مقابلے میں ملنے والے امریکی ڈالروں کی صورت میں بیان کیے جاتے ہیں۔