شرح صحیح مسلم (غلام رسول سعیدی)

شرح صحیح مسلم از مولانا مفتی غلام رسول سعیدی کے مصنف مولانا مفتی غلام رسول سعیدی ہیں جنھوں نے احادیث کے مجموعہ صحیح مسلم شریف کی شرح لکھی۔ شرح صحیح مسلم شریف، مولف کی شرح بعد میں لکھنے والوں کے لیے تشریح و تحقیق میں معاون ہے۔ آپ کی یہ شرح سات جلدوں پر مشتمل ہے اور ہر ہر جلد ایک ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل ہے۔

اسلوب ترمیم

اس شرح صحیح مسلم میں اسلوب یہ ہے کہ آپ جس مسئلہ پر بحث کرتے ہیں تو پہلے قرآن مجید کی آیات سے استدلال کرتے ہیں، پھر احادیث صحیحہ سے استشہاد کرتے ہیں، پھر ائمہ اربعہ کے اقوال ان کے اصل ماخذ سے پیش کرتے ہیں اور اس کے بعد اس پر اٹھنے والے جدید و قدیم اعتراضات کے جواب دیتے ہیں۔

خصائص ترمیم

شرح صحیح مسلم صرف احادیث کے منشا اور اس کے مطالب و مقاصد کے بیان تک محدود نہیں ہے، بلکہ اس میں احادیث سے عصری مسائل کو بھی مستنبط کیا گیا ہے اور قدیم مسائل میں ادلہ کے زور سے ترجیح کا مقام حاصل کیا گيا ہے۔ ترجیح مسائل میں مولف نے علما متقدمین اور معاصرین کے احترام کو ملحوظ رکھتے ہوئے دلائل کی روشنی میں اپنے علم و فکر کا آزادانہ اظہار فرمایا ہے۔ جدید مسائل کو حل کرنے میں مولف نے انتہائی سعی جمیل سے کام لیا ہے۔[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. "نفس اسلام"۔ 11 ستمبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 دسمبر 2016