علامہ غلام رسول سعیدی اہل سنت و جماعت کے نمائندہ عالم دین اور ایک عظیم محقق ہیں۔ آپ کراچی پاکستان کے باشندہ ہیں۔ ایک بڑے مشہور مدرسے کے شیخ الحدیث ہیں۔ آپ کی دو کتابیں اپنی مثال آپ ہیں:

غلام رسول سعیدی
معلومات شخصیت
پیدائش 14 ستمبر 1937ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دہلی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 5 فروری 2016ء (79 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
استاذ محمد حسین نعیمی ،  عطا محمد بندیالوی   ویکی ڈیٹا پر (P1066) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ عالم ،  مصنف   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاں شرح صحیح مسلم ،  تبیان القرآن   ویکی ڈیٹا پر (P800) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
 تمغائے جرات   (2015)  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

شرح صحیح مسلم ترمیم

پہلی کتاب شرح صحیح مسلم (غلام رسول سعیدی) میں آپ نے(قرآن شریف اور صحیح البخاری کے بعد) کائنات کی تیسری سب سے افضل کتاب صحیح مسلم کی ایسی جامع شرح کی ہے، جو آپ سے پہلے اور امام نووی کے بعد اس پوری مدت میں کسی دوسرے کی نظر نہیں آتی۔ اردو زبان میں بلا شبہ اس شرح کا بہت اعلی مقام ہے۔ یہ واحد وہ شرح ہے جو اردو ہوتے ہوئے عربی کا مکمل لطف بھی دیتی ہے اور مواد بھی۔ انداز بیان علمی اور تحقیقی ہے اور بلاشبہ آپ نے تحقیق کا حق ادا کیا ہے۔ آپ کی یہ شرح سات جلدوں پر مشتمل ہے اور ہر ہر جلد ایک ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل ہے۔

تبیان القرآن ترمیم

دوسری کتاب تبیان القرآن ہے، جو بالکل شرح مسلم کے انداز پر قرآن مجید کی جامع تفسیر ہے۔

نعمۃ الباری شرح صحیح بخاری ترمیم

علامہ غلام رسول سعیدی کی کتاب نعمۃ الباری جو صحیح بخاری کی شرح ہے اس کی بھی تقریبا 14جلدیں طبع ہو چکی ہیں،یہ شرح بھی اردو میں بخاری شریف کی بے مثل شرح ہے ،اب نے اس میں چاروں فقہی مذاہب ،حنفی ،مالکی ،شافعی ،حنبلی کو بیان کیا ہے ،شرح کی عبارت آسان ہے ،جس کی وجہ سے یہ عوام و خواص میں مقبول ہے [1]

مقالات سعیدی ترمیم

اس کتاب میں آپ نے اپنے لکھے ہوئے مضامین کو جمع کیا ہے، اس میں بھی آپ کے الفاظ نہایت آسان ہیں، اس میں شامل مضامین میں سے چند ایک یہ ہیں۔

  • توحید و رسالتتو حید پر مختلف چیزوں سے استدلال
  • ضرورت نبوت
  • علوم نبوت
  • منصب نبوت
  • عصمت نبوت
  • خصائص نبوت
  • مقام نبوت
  • ختم نبوت
  • عصمت مصطفی
  • حدیث لولاک
  • خلفاء راشدین
  • فاروق اعظم اور تحریم متعہ
  • اہلسنت و جماعت کی تعریف
  • اسلام کے متعدد فرقے
  • خوارج
  • شیعہ
  • مرجئہ
  • معتزلہ
  • ظاہریہ
  • وہابیہ
  • دیوبندیہ
  • فاضل بریلوی کا فقہی مقام
  • تقدیر پر ایمان
  • عبادات
  • قیام رمضان
  • حقائق شب قدر
  • حقائق قربانی
  • ضرورت اجتہاد
  • اسلام اور تسخیر کاءنات
  • برصغیر کی سیاست اور علما اہلسنت
  • صدر الافاضل سید محمد نعیم الدین مراد آبادی
  • احمد سعید کاظمی شاہ صاحب
  • مفتی شجاعت علی قادری[2]

وفات ترمیم

جامع نعیمیہ کراچی کے شیخ الحدیث علامہ غلام رسول سعیدی 79 برس کی عمر میں مورخہ 5 فروری 2016ء انتقال کر گئے،علامہ سعیدی کی تدفین جامع مسجد اقصیٰ کے احاطے میں کی گئی ۔[3]

حوالہ جات ترمیم

  1. مقدمہ نعمۃ الباری ،جلد 1
  2. فہرست مقالات سعیدی
  3. 1. http://www.nawaiwaqt.com.pk/karachi/06-Feb-2016/451043