شريفہ[1] ( انگريزى :sugar-apple،يا sweetsop، ہندی :سیتا) ، اس كواونوونا اسکوئموسہ کا پھل كہاجاتاہے، يہ اونوونا کی سب سے مشہور قسم ہے۔ اس پھل كى زراعت امريكہ اور ويسٹ انڈيز ميں ہواكرتى تھى ، يہ پھل ايك ہسپانوی تاجر كے ذريعہ ايشياء پہنچا۔

شریفہ

يہ پھل گول مخروطى شكل كا ہوتا ہے، اس كى لمبائى 6-10 سينٹى ميٹر اور اس كا وزن 100-240 گرام ہے، اس كے اوپر ايك موٹا سا چھلكا ہوتا ہے، عام طور پر اس كا رنگ ہلكا نيلے اور سبز رنگ كا ہوتاہے،اس پھل كى کچھ ايسى قسميں بھى ہيں جن كا رنگ كھلا ہوا گہرا گلابی ہوتا ہے۔يہ گودے والے پھلوں ميں اونونا كى منفرد قسم ہے اس طور پر كہ اس كے گودے الگ الگ ہوتے ہيں۔ زيادہ پكنے كى صورت ميں وہ پھل خود بخود پھٹ جاتا ہے۔

اس كا گودا خوشبودار ميٹھا، كريم دارسفيد كے ساتھ ہلكا پيلے رنگ كا ہوتاہے اور اس كا ذائقہ كسٹرڈ كى طرح ہوتاہے اور اسى كى طرح دكھتا بھى ہے۔ یہ 13 سے 16 ملی میٹر طویل الگ الگ حصوں ميں مخروطى شكل كے بيچ كے ارد گرد پايا جاتاہے یہ نرم ، قدرے دانے دار اور پھسلن والا ہوتاہے۔ ہر پھل كے اندر بيج كى تعداد 20 سے 40 يا اس سے زيادہ ہوتى ہے جو كہ سخت اور چمكدار ہوتے ہيں اور اس كا رنگ بھورا سياہ مائل ہوتا ہے حالانكہ اس كے بعض اصناف ايسے پائے جاتے ہيں جس ميں بيج نہيں ہوتى۔ تائیوان میں اس كى نئی قسمیں بھی تیار کی جارہی ہیں۔

غذايئت و استعمال

ترمیم

شريفہ كے اندر اعلى درجہ كى توانائى، وٹامن سى ،مینگنیج اور وٹامن بى 6،  وٹامن بی 2 ، بی 3 بی 5 ، بی 9 ، آئرن ، میگنیشیم ، فاسفورس اور پوٹاشیم مناسب مقدار میں پائى جاتى ہے۔

Custard-apple كے ديگر اجناس كے استعمال كے ليے انگريزي ميں درج ذيل مضمون كو ديكھيں:

Sugar apple on tree






حوالہ جات

ترمیم
  1. "شریفہ میں چُھپے بے شمار فوائد"۔ روزنامہ جنگ
* https://en.wikipedia.org/wiki/Sugar-apple 
*  Morton, Julia (1987). "Annona squamosa". Fruits of warm climates. p. 69. Retrieved 6 March 2013.
*  "Annona squamosa". AgroForestryTree Database. Archived from the original on 14 March 2007. Retrieved 16 September 2013.
*  "Benefits of Custard apple". 22 December 2014

بیرونی روابط

ترمیم

* benefits of apple to stay always healthy.آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ladbuzz.in (Error: unknown archive URL)

زمرہ جات

ترمیم

پھل