ہندی زبان

برصغیر ہند میں سب سے بڑی بولی جانے والی زبان

ہندی بھارت میں بولی جانے والی زبان ہے جس کے ماخد وہی ہیں جو اردو کے ہیں، بلکہ حقیقت یہ ہے کہ ہندی اور اردو ہندوستانی زبان سے نکلے ہیں۔ فرق یہ ہے کہ ہندی کا جھکاؤ سنسکرت کی طرف بہت زیادہ ہے۔ اردو عام طور پر ہندی ہیں۔ ہندی کی پراتن کھوپڑی اپبھرانشہ ہے، جو کے شَوراسینی پراکرت کی قسم ہے۔ اردو کو عرب دیشوں میں ہندی زبان مانا جاتا ہے، کیوں کہ وہاں زیادہ تر ہندوستانیوں نے اپنی زبان کو ہندی زبان قرار کیا ہے۔ ہندی کی زیادہ سنسکرِت مند ریجسٹر کو آدھُنِک مانک ہندی (دیوناگری: आधुनिक मानक हिन्दी) کہا جاتا ہے۔[1]

ہندی زبان دیو ناگری اور نستعلیق میں لکھیت ہے.
ہندی
हिंदी
(ہندی: हिन्दी یا हिंदी)
Hindwi با ابجدیہ: [ɦɪnd̪i:] Word Hindi in Devanagari.svg
مستعمل بھارت ، سری لنکا ، فجی (ہندوستانی) ، نیپال (بھوجپوری) ، سرینام (سرنامی) ، میانمار. امیگریشن کی وجہ سے مختلف ممالک میں بھی ، ریاستہائے متحدہ امریکا ، کینیڈا ، آسٹریلیا ، ناروے ، موریشس ، گیانا ، ملائیشیا
کل متتکلمین First language: ~ 300–400 million (2008)[2]
Second language: 120–225 million (1999)[3]
رتبہ 2 [Native]
خاندان_زبان ہند۔یورپی
نظام کتابت نستعلیق[5](19ویں صدی کے سماپن تک) ، دیوناگری، کیتھی، لاطینی اور

کئی دوسرے مقامی رسومِ خط

باضابطہ حیثیت
باضابطہ زبان  بھارت: اُردو ، Urdu ، میتھلی(معیاری ہندی)
 فجی (ہندوستانی)
نظمیت از مرکزی ہندی ڈائراکٹریٹ (بھارت),[6]
رموزِ زبان
آئیسو 639-1 hi
آئیسو 639-2 hin
آئیسو 639-3 hin
Indic script
Indic script
یہ مضمون ، برہمنی حروف یا متن رکھتا ہے۔ موزوں معاونت کے بغیر آپ کو، برہمنی محارف کے بجائے سوالیہ نشان، خانے یا دیگر نشانات نظر آسکتے ہیں۔
نمبر شمار لفظ تلفظ مثال
1

اَ

اَ च्छा=اچھا
2 آ

آ ग=آگ
3 اِ

اِ क्कीस= اکیس
4 اِ یْ

اِ یْ बिल्ली =بلی
5 اُ

اُ उल्लू = ا لو
6 اُوْ ऊ اُوْ फूल =پھول (“و“ کی آواز)
7 اےए اے एक = ایک
8 اَے ऐ اَے ऐनक =عینک
9 اوओ او ओखली = اوخلی
9 اَوْऔ اَوْ औरत = عورت
10 اَنْ अं اَنْ अंक = اں ک
11 اَہْ(صرف سنسکرت کے لیے) अः اَہْ
12 رِ (صرف سنسکرت کے لیے) ऋ رِ

_________________________

وینجن (صیحیح حروف):۔

کَ क

کھَ ख

گَ ग

گھَ घ

اَنْگَ ङ

۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔

چَ च

چھَ छ

جَ ज

جھَ झ

نِیاں ञ

۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔

ٹَ ट

ٹھَ ठ

ڈَ ड

ڈھَ ढ

اَنْڑَ ण

۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔

تَ त

تھَ थ

دَ द

دھَ ध ُ نَ न

۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔

پَ प

پھَ फ

بَ ब

بھَ भ

مَ म

۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔

یَ य

رَ र

لَ ल

وَ व

شَ श

ششَ ष

سَ۔ ثَ स

ہَ۔ ھَ۔ حَ ह

_____________________


ہندی لفظ (دیوناگری) ہندی لفظ (اردو تلفظ) اردو معنی
विषय وِشے موضوع
पच्छिम, पश्चिम پچّھِم، پشچِم مغرب
पूब, पूरब پوب، پورب مشرق
उत्तर, उदीची اُتّر، اُدیچی شمال
दक्खन دکّھن جنوب
स्वर्ग, शमलोक سورگ، شملوک جنّت
नगर نگر شہر
तरल,जल ترل، جل آب، پانی
देश دیش ملک
संपर्क, संबंध سمپرک، سمبندھ تعلق
इतिहास اِتہاس تاریخ
सागर ساگر بحر
महान مہان عظیم
राजनीति راجنِیت سیاست
नरक نرک جہنّم
समाज سماج معاشرہ
धर्म دھرم مذہب
सफलता سپھلتا کامیابی
विश्वास وِشواس یقین
राज्य راجیہ ریاست
उचित اُچت مُناسب
विष وِش زہر
नारी ناری عورت
धर्म हीन دھرم ہین کافر
प्रेम پریم محبّت
धरती دھرتی زمین
कथन रूप ,अनुवाद کتھن رُوپ، انُواد ترجمہ
मिलाप مِلاپ ملاقات
लेख لیکھ حرف
बोली,भाषा بھاشا، بولی زبان، لسان
अंधकार اندھ کار اندھیر
स्वाधीन سوادھین آزاد
जगत جگت کائنات
मानव مانو انسان
सम्राट سمراٹ بادشاہ
स्वयम سْوَیم خود/اپنے آپ
आदेश नामा آدیش نامہ فرمان
उपयोग اُپیوگ استعمال
प्रश्न پْرشْن سوال
मूरत पूजक مورت پوجک مشرک
विश्वासी وِشواسی مؤمن
समाप्त سماپت ختم
उत्तर اُتّر جواب
आलोक آلوک نور
ग्रंथ, शास्त्र, पुस्तक گرنتھ، شاستر، پُستک کتاب
पाठक پاٹھک قاری
लेखक لیکھک کاتب، مصنّف
लेखनी لیکھنی قلم
द्वारा دوارا ذریعے
सूर्य سُوریہ شمس

تاریخ

ترمیم

لفظِ ہندی اُردو زبان کے پُرانے ناموں میں سے ایک ہے۔ اس لفظ کا معنیٰ ہند سے متعلّق ہے۔ جدید معیاری ہندی 19 ویں صدی کے اوائل میں اُردو کے ڈھانچے میں سے عربی اور فارسی کے الفاظ نکال کر یا کم کرکے بنائی گئی۔ انگریزوں کی نفسیاتی پالیسی 'بانٹ کر حکومت کرنا' کے تحت اُردو زبان سے اُردو-فارسی الفاظ نکال کر ان کی جگہ سنسکرت کے الفاظ رکھنے سے ہندی زبان وجود میں آئی۔ اسی طرح ہندوستانی زبان موجودہ دور میں اردو بن گئی اور ایک نئی رقم کی ہندی زبان دیوناگری رسمِ خط کے ساتھ بنائی گئی انگریزی زمانے میں۔ برصغیر کے بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اردو ایک نئی زبان ہے اور اس کے مقابلے میں ہندی ایک قدیم زبان ہے۔ حالانکہ ایسا ہرگز نہیں ہے۔ اردو اگرچہ بہت پرانی زبان نہیں ہے بلکہ ہندی بالکل ایک نئی زبان ہے اور اس کے وجود میں آئے ہوئے مشکل سے دو سو سال ہوئے ہیں۔ پرانے وقتوں میں ہندوؤں کی زبان سنسکرت تھی، لیکن یہ زبان کسی کو بولنے نہیں دی جاتی تھی، کیونکہ یہ ان کے خداؤں کی زبان تھی، نتیجہ سنسکرت ختم ہونے لگی، ہندوؤں نے اپنی زبان بچا نے کے لیے۔ اردو کو ہندی بنا لیا. اور اس میں سے اردو-فارسی الفاظ ہٹا کر اس کی جگہ سنسکرت کے کچھ الفاظ ملا نے سے ہندی زبان وجود میں آئی۔[7] انیس ویں صدی کے آخر میں ، ہندی کو اردو سے الگ ہندوستانی کی ایک معیاری شکل کے طور پر مزید ترقی دینے کی تحریک کا آغاز ہوا۔ 1881 میں ، بہار نے ہندی کو اپنی واحد سرکاری زبان کے طور پر قبول کیا، اردو کی جگہ لے لی اور اس طرح ہندی کو اپنانے والی بھارت کی پہلی ریاست بن گئی۔

ہندوستانی

ترمیم

جب انگریز برصغیر میں آئے تو ان کو جس زبان سے واسطہ پڑا وہ اردو تھی جسے وہ ہندوستانی کہتے تھے۔ انھوں نے ابتدا میں عدالتی اور دفتری زبان فارسی رکھی۔ مگر اردو کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اردو کو رائج کرنے کا فیصلہ کیا۔ کیوں کہ یہ طبقہ اسی کو اپنی بول چال میں استعمال کرتا تھا۔ اس میں مذہب کی بنا پر کوئی امتیاز نہیں تھا اور ہندو و مسلمان سب اسے اِرقام کرتے اور پڑھتے تھے۔ جسے انگریز ہندوستانیe Anti-Jargonist; a short and familiar introduction to the Hindoostanee Language, with an extensive Vocabulary کہتے تھے۔ جس کے بارے میں گلکرسٹ نے اپنی کتاب میں ہندوستان میں مقبول عام زبان اِرقام کرتا ہے اور یہ کہتا ہے مقامی سطح پر بعض بولیاں ضرور رائج ہیں لیکن وہ چھوٹے چھوٹے علاقوں تک محدود ہیں۔ رابطہ کی زبان کے طور یا اسے لنگوافرنیکا کہہ سکتے ہیں پورے شمالی ہندوستان میں پنجاب تا بہار اردو رائج تھی۔ سنیتی چٹرجی اپنی کتاب Indo Aryan and Habdi اِرقام کرتے ہیں کہ انیسویں صدی سے اردو ہندوؤں کی خاص توجہ کا خاص مرکز بن گئی تھی۔ کیوں کہ یہ عدالتوں کی زبان تھی اور اسکولوں میں اس زبان میں تعلیم دی جاتی تھی۔ جس کے پڑھنے سے قانون، طب، انجینئری وغیرہ پیشوں کی راہیں کھلتی تھیں۔۔ شمالی ہندوستان میں یونیورسٹیوں کے قائم ہونے سے پہلے جو کچھ بھی تعلیم دستیاب تھی وہ اردو کے ذریعہ ممکن تھی۔ ہندوؤں کو جب ہندستانی نثر کی ضرورت ہوئی تو انھوں نے پنجاب سے لے کر بہار تک اسکولوں اور کالجوں میں اردو کو اپنایا۔ پنجاب، یوپی اور بہار کی عدالتوں میں مشکل سے ایسا کلرک ملتا تھا جو ناگری میں عرضی دعویٰ یا کوئی دستاویز اِرقام کر سکے۔ کیوں کہ بیشتر تعلیم یافتہ ہندو اردو پڑھتے تھے۔ اس وقت سے پہلے ہندی اپنا وجود نہیں رکھتی تھی۔ سنسکرت اور کچھ مقامی زبانیں دیو ناگری میں استعمال ہوتی تھی۔ عدالتوں اور دفتروں میں ناگری میں درخواستیں اِرقام کرنے والے محرر نہیں ملتے تھے۔   

ابتدا

ترمیم

1800ء میں فورٹ ولیم کی ڈاغ بیل ڈالی گئی کہ برطانوی اہلکاروں کو اردو زبان سیکھائی یا جائے۔ جان گلکرسٹ جس نے اردو کی بیش بہا خدمت کی ہے نے 1803ء میں للوجی نے کو پریم ساگر دیوناگری رسم الخط میں اِرقام کرنے کو کہا گیا اور اس نے فورٹ ولیم کے احاطے میں ایک نئی زبان کی بنیاد رکھ دی۔ فورٹ ولیم کے باہر بھی کچھ ہندو کھڑی بولی میں دیوناگری میں اِرقام کرنے کا تجربہ کرنے لگے اور عربی فارسی کے الفاظ نکال کر سنسکرت کے الفاظ استعمال کرنے لگے۔ سنیتی کمار چٹرجی نے اس زبان کو سنسکرتی ہندی کا نام دیا۔

جارج اے گریرسن نے ہندی کی للوجی کی نثری تصنیف لال چندرکا کے دیباچے میں اِرقام کرتا ہے کہ اس زبان کا بھارت میں اس سے پہلے پتہ نہیں تھا۔ اس لیے للوجی نے جب پریم ساگر اِرقام کی تو وہ بالکل ایک نئی بھاشا گھڑ رہے تھے۔ اپنی ایک اور تصنیف لسانی جائزہ میں اِرقام کرتا ہے کہ ہندی بالائی ہندوستان کے ہندوؤں کی نثری زبان ہے جو اردو استعمال نہیں کرتے ہیں۔ یہ زمانہ حال کی پیداوار ہے اور اس کا رواج گذشتہ صدی کے آغاز سے انگریزوں کے زیر اثر شروع ہوا۔ جب کوئی ہندو نثر اِرقام کرتا تھا تو وہ اردو استعمال کرتا تھا تو اپنی بولی اودھی۔ بندیلی، برج بھاکا وغیرہ اِرقام کرتا تھا۔ للوجی نے ڈاکٹر گلکرسٹ کے جوش ڈالانے پر معروف کتاب پریم ساگر اِرقام کرکہ سب کچھ بدل ڈالا۔ جہاں تک اس نثری کا تعلق ہے یہ عملاً اردو میں اِرقام کی گئی ہے اور اس میں عربی، فارسی الفاظوں کی جگہ ہند آریائی الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔ آر ڈبلیو فریزر بھی ’لٹریری ہسٹری آف انڈیا‘ میں اِرقام کیا ہے کہ جدید ہندی بھاشاہ کو دو پنڈتوں للو لال اور سدل مشر کی اختراع سمجھنا چاہیے۔ ایک اور انگریز مصنف اپنی کتاب ’ہندی کی تاریخ‘ میں اِرقام کرتا ہے کہ جدید ہندی اردو میں سے عربی الفاظ خارج کرکے ان کی جگہ سنسکرت یا ہند کے خالص ہندوستانی نژاد الفاظ رکھ دیے گئے۔ وہ مزید اِرقام کرتا ہے کہ للوجی لال ایک برہمن تھے۔ جن کے خاندان کا تعلق گجرات سے۔ لیکن وہ عرصہ دراز سے شمالی ہند میں سکونیت رکھتے تھے۔ ڈاکٹر جان گلکرسٹ کی ہدایت پر انھوں نے سدل مشر کے ساتھ مل کر جدید اعلیٰ ہندی کی تخلیق کی۔ للوجی کی ہندی درحقیقت ایک نئی ادبی زبان تھی۔ یہ اعلیٰ ہندی یا معیاری ہندی ایک نئی ادبی زبان تھی اور یہ زبان بعد میں کافی مقبول ہوئی۔

انگریزوں کی ناکامی

ترمیم

1804ء کو جان گلکرسٹ فورٹ ولیم کالج سے مستعفی ہو گئے اور 1808ء میں ولیم ٹلیر کا تقرر ہوا۔ انھوں نے ہی دیوناگری رسم الخط اِرقام کی جانے والی زبان کے لیے ہندی کا لفظ اپنی ایک رپوٹ 1812ء کو کالج کی کونسل کو پیش کی گئی استعمال کیا۔ ورنہ اس سے پہلے ہندی فارسی رسم الخط میں اِرقام کی جانے والی زبان کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ ولیم ٹیلر کے جانے کے بعد 1823ء آئے جو تھے ہندوستانی شعبہ کے سربراہ مگر خود کو ہندی کے پروفیسر کہتے اور اِرقام کرتے تھے۔ اسی زمانے میں لفٹنٹ ڈی رڈیل کالج کی کونسل کے سیکٹریری بنے۔ وہ بھی اردو کے سخت خلاف تھے اور اردو کو ایک مغلوں کی رائج کردہ بدیسی زبان کہتے تھے۔ ان کا خیال تھا کہ تین چوتھائی آبادی اس زبان کو نہیں سمجھتی ہے۔ یہی وجہ ہے فورٹ ولیم کالج کی سفارش پر گورنر جنرل ایسٹ انڈیا کمپنی میں بھرتی ہونے والے نئے ملازمین کو بجائے ہندوستانی کے برج بھاشا کی تعلیم دیے جانے کی منظوری دی۔ حقیقت میں نہ صرف فورٹ ولیم کالج بلکہ انگریزی بھی اردو کے خلاف معاندانہ روش اختیا کرلی تھی۔ فورٹ ولیم کالج میں ہندی کا شعبہ قائم نہیں تھا اور نہ کوئی ملازم تھا یہاں۔ کیوں کہ اس وقت تک ہندی کوئی زبان نہیں تھی۔ للوجی کو بھی بھاکا منشی کی حثیت سے تقریری ہوئی تھی۔  

برطانیوی احکام کی رپوٹوں سے بخوبی واضح ہوتا ہے کہ انیسویں صدی کے نصف اول تک ہندی کو اہمیت حاصل نہیں تھی لیکن وہ اردو کے مقابلے میں ہندی کو آگے بڑھانے کے درپے تھے۔ سر جارج ابراہم گریزسن جس نے ہندوستانی لسانیات پر ایک کتاب اِرقام کی جس سے ہندی کا زبردست حمایتی اور اس کی ترقی و ترویح کے لیے کام کیا۔ یہ ناگری پرچارنی سبھا کا رکن بھی تھا۔ بقول حکیم چند نیر کے اس نے یوپی میں عدالتوں اور دفتروں میں ہندی کو اردو کے برابر کا درجہ دینے میں اہم رول ادا کیا۔

ہندی کی تحریکیں

ترمیم

رفتہ رفتہ سب بدل گیا اور انگریز احکام کی کوششیں رنگ لائیں۔ اردو اور اس کے رسم الخط کے خلاف ہندوؤں کی جارحانہ سرگرمیاں اور تحریکیں زور پکڑتی گئیں۔ ہندوؤں کی سماجی و اصلاحی تحریکیں نیر احیاء پرست تنظیمیں اردو کی مخالفت اور سنسکرت آمیز ہندی اور ناگری رسم الخط کے پرچار کے لیے کھل کر سامنے آگئیں۔ اس کے لیے فرقہ وارانہ جذبات و رجحانات کو ہوا دے کر ہندی اردو کشمکش پیدا کی گئی۔ اس کی زرد میں پورا شمالی ہندوستان آگیا۔ برہمو سماج جو بنگال کی سماجی تحریک تھی لیکن اس نے ہندی کے پرچار کا کام نہایت تندہی سے انجام دیا۔ دوسری طرف پنجاب میں 1857؁ء میں آریہ سماج کے نام سے ایک سماجی تنظم قائم ہوئی۔ جو درحقیقت میں ہندوؤں کی ایک احیاء پرست تنظیم تھی۔ اس کا مقصد ہندوؤں کی اصلاح کے علاوہ ہندی زبان کا پرچار شامل تھا۔ جس کے رہنما سوامی دیانند سرسوتی نے آریا سماجیوں کے لیے ہندی جاننا لازمی قرار دے دیا تھا۔ پنجاب کے ایک اور سماجی کارکن شردھا رام پھلواری اپنی تحریروں اور تقریروں کے ذریعے اردو کے خلاف زہر اگلتے تھے۔ چنانچہ ہندوؤں کی ایک بڑی تعداد نے اردو یعنی مسلمانی پربھاوا اور بھاشا کو چھوڑ کر ہندی بھاشا اور ہندو دھرم کیے ان پرتی شردھا کرنا سیکھا۔ یہ بات شتی کنٹھ مشر پھلوری اِرقام کرتے ہیں اور ان مزید اِرقام کیا ہے کہ پنجاب کی ہندو آبادی نے مسلم اثرات اور کو تَرک کرکے ہندی زبان اور مذہب کے لیے ایمان و عقیدت پیدا کرنا سیکھا۔ آریہ سماجی رہمنا لالا لاجپت رائے نے اعتراف کیا کہ آریہ سماج سے وابستگی سے پہلے وہ ہندی سے نابلد تھے۔ اس کے بعد انھوں نے پنجاب میں ہندی کے فروغ میں نہایت سرگرمی سے حصہ لیا۔ اس سے پنجاب میں فرقہ وارنہ فضا پیدا ہو گئی اور پنجابی ہندو جو اردو لکھتے پڑھتے تھے ہندی کی طرف مائل ہو گئے۔

نئی بھاکا

ترمیم

ہندی جو اردو کے بطن سے پیدا ہوئی ہے وہ اب بہت سے ہندی ادیب اردو کو ہندی کی شیلے یعنی اسلوب کہتے ہیں۔ وہ یہ حقیقت بھول گئے کہ کھڑی بولی میں انیسویں صدی سے پہلے نثری ادب کی کوئی روایت نہیں تھی۔ یہ بات ہندی کے ممتاز ادیب دھیر ورما اور بہت سے ہندی ادیبوں نے کہی ہے۔ بشتر ہندو ادیب کھڑی بولی اور اردو کو ایک ہی سمجھتے تھے اور وہ اس زبان میں شاعری کے حق میں نہ تھے اور ان کا خیال ہے تھا وہ شاعری اردو کہلائے گی۔ للوجی نے اردو کو بنیاد بنا کر اس میں سے عربی فارسی کے الفاظ نکال کر اس کی جگہ سنسکرت کے الظاظ رکھ کر اسے دیوناگری میں اِرقام کرکہ ایک نئی زبان اختراع کی۔ اس میں جو لسانی طریقہ کار استعمال کیا تھا وو ایک نئی زبان کا پیش خیمہ ثابت ہوا۔ اس لیے بھار تیندر ہریش چندر نے اپنی کتاب ہندی بھاشا میں للوجی کی کھڑی بولی ہندی کو نئی بھاشا کہتا ہے۔

مذہبی حمایت

ترمیم

للو جی کی اس کی وجہ سے لسانی افتراق اور علحیدیگی کی بنیاد پڑی اور اردو کے بنیادی دھارے سے ہٹ کر ایک علاحدہ زبان کی تعمیر و تشکیل عمل میں آئی جس کے لیے دیوناگری رسم الخط اختیار کیا گیا۔ اس سے پہلے سنسکرت اور چند بولیوں کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ اس لسانی افتراق اور لسانی علاحدگی پسندی کو انیسویں صدی کی ابتدا میں ہندو احیا پرست تنظیوں اور ناگری پرچارنی سبھا نے خوب ہوا دی۔ چنانچہ اس نے بہت جلد ایک تحریک کی شکل اختیار کرلی۔ ہندی تحریک کو جارحانہ انداز میں چلایا گیا اور اسے مذہب اور قومیت سے جوڑ دیا گیا۔ چنانچہ 1885ء؁ کے آس پاس ہندی کے پرجوش حامیوں کا نعرہ تھا۔

جپو نتر ایک زبان

ہندی ہندو ہندستان

چٹرجی اپنی کتاب ہند آریائی اور ہندی میں اِرقام کرتے ہیں کہ قوم پرستانہ اور وطن پرستانہ مزاج رکھنے والے اور سنسکرت سے محبت کرنے واہے ہندو سوچ سمجھ کر اس کی جانب مائل ہونے لگے۔ اس سلسلے میں انھیں بنگال اور پنجاب میں آریہ سماج سے بہت مدد ملی۔ دھیرے دھیرے ہندو یہ محسوس کرنے لگے کہ ناگری رسم الخط کا احیاء بہت ضروری ہے۔ 1890ء؁ میں ناگری پرچارنی سبھا کا قیام عمل میں آیا اور ایک نئے عہد کی ہندی کی حقیقی نشاۃ ثانیہ کا آغاز ہوا۔ ۔

اور کانگریس کے ممتاز رہمنا پنڈت مدن موہن مالویہ کی قیادت میں ہندوؤں کی ایک تنظیم ہند سماج 0881 میں قائم ہوئی۔ اس نے ہندی اور ناگری رسم الخط کے پرچار کی ذمہ دار سنبھال لی۔ اس تنظیم نے یوپی کی حکومت اور حکومت ہند کو ہندی کے حق میں عرضداشتیں بھیجنے کا سلسلہ شروع کیا اور 1884ء؁ میں الہ آباد میں ایک کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ہند کو سرکاری دفتروں اور عدالتوں رائج کرنے کے پرگراموں پر غور و فکر کیا۔ یہ تنظیم اردو کی مخالفت میں اور ہندی کے حق میں جلسہ، مذاکرات منعقد کرتے رہے۔ 1894ء؁ میں پنڈت مالویہ بنارس کی ناگری پرچارنی سبھا سے منسلک ہو گئے۔

انفرادی اور اجتماعی سطح پر اردو کی مخالفت اور ہندی کو نشلزم اور ہندو ازم سے جوڑنے کا سلسلہ جاری رہا۔ انیسویں صدی کی آخری چھوتھائی میں پرتاب نارائن مشر کا دیا ہوا نعرہ ’ہندی، ہندو، ہندوستان’اسی رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔ پرتاب نارائن مشر، سوامی دیانند سرسوتی، شردھا رام پھلوری، لالا لاجپت رائے، پندت موہن مالویہ، ایودھیا پرساد کھتری، بابو شیو پرساد اور بھار تیندو ہریش چند ہندی کے پرچار اردو کے خلاف جدو جہد کرتے رہے۔ انھوں نے اس کے لیے ہندی آندولن کی تحریک کا آغاز کیا۔ یہ اردو کو ہندی کا ایک روپ مانتے تھے اور مسلمانوں کو مشورہ دیا کہ اردو دیوناگری میں اِرقام کرنا شروع کر دیں۔  

ہندی کے احیا کی کوششیں

ترمیم

یوں ہندی جس کا آغاز اردو میں عربی و فارسی الفاظ کی جگہ سنسکرت کے الفاظ سے ہوا تھا اور ہندی کو سنسکرت آمیز بنانے کا رجحان جلد ہی پروان چڑھا اس میں آگرے کے راجا لکشمن سنگھ پیش پیش تھے۔ انھوں نے کئی سنسکرت کی کتابوں کے ترجمہ کیے۔ راجا لکشمن سنگھ نے کالی داس کی سنسکرت تصنیف رگھواش کا ہندی ترجمہ جو 1878ء؁؁ شائع کیا اس کے دپباچے میں اِرقام کیا ہندی اور اردو دو مختلف زبانیں ہیں۔ ہندو ہندی بولے اور مسلمان فاری۔ ہندی میں سنسکرت کے الفاظ کثرت سے استعمال ہوتے ہیں اور اردو میں عربی اور فارسی ہے۔ اس لیے یہ ہندوؤں کی زبان نہیں ہے۔ نیز سرکاری اور تعلیمی سطح پر ہندی کے نفاذ کی تحریک کا آغاز کیا گیا۔ اس تحریک میں بنارس کے راجا بابو شیو پرساد سرکاری دفتروں اور عدالتوں کا نفاذ چاہتے تھے۔ اس لیے انھوں نے انگریز حکومت کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔ جس میں اردو کو مسلمانوں سے منسوب کرکے اردو اور مسلمانوں کو ہدف ملامت بنایا گیا۔ جس میں یہ اِرقام کیا گیا تھا کہ مسلم حکمرانوں نے اس بات کی قطعی زحمت نہ کی کہ وہ ہندوستانی زبانیں سیکھتے۔ بلکہ انھوں نے ہندوؤں کو فارسی سیکھنے پر مجبور کیا۔ نیز ہندی کہی جانے والی بولیوں میں فارسی اور عربی کے الفاظ داخل کرکے ایک نئی شکل قائم کی جو اردو یا نیم فارسی کہلائی۔ اس طرح کی لسانی پالیسی وضع کی کہ ایک غیر ملکی زبان اور فارسی رسم الخط کو عوام الناس پر جبرم تھوپ دیا گیا ہے۔ اس پالیسی سے تمام ہندوؤں کو نیم مسلمان بنانے اور ہندو قومیت کو نیست و نابود کرنے کی کوشش ہے۔ حکومت سے استدا ہے کہ وہ فارسی رسم الخط کو ختم کرکے ہندی نافذ کرے۔ اس سے ہندو قومیت بازیاب ہوگی۔ بھار تیندو ہریش چندر جو خود بھی اردو کے شاعر تھے اور رسا تخلص کرتے تھے۔ اس کے باوجو اپنی تحریروں میں اردو کا مزاق و تضحیک کرتے تھے۔  

اس تحریک میں ہندی کو ہندتو اور ہندی قومیت سے جوڑ دیا گیا تھا۔ ہندی کو ہندی تہذیب کی علامت اور اردو کو اس کا رقیب بناکر پیش کیا گیا۔ بقول کرسٹوفر کنگ ہندی تحریک ہندوستان کی آزادی سے قبل کہیں زیادہ وسیع پیمانے پر فرقہ وارنہ بیداری کو بڑھاوا دینے کے عمل کا حصہ بن چکی تھی۔ اس عمل سے نسلی گروہ فرقوں اور قوموں میں بٹ گیا اور انجام کار 1947ء میں پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔

وہ مزید اِرقام کرتا ہے کہ اس تقسیم کا دوسرا رخ 1860ء میں سامنے آیا جب بعض ہندوؤں نے یہ کہنا شروع کیا کہ کوئی شخص ایک اچھا ہندو اور اردو کا وکیل بھی ہو ایسا نہیں ہو سکتا ہے۔ ہندو، ہندو اور ہندوستان جسے نعروں نے اپنی انتہا کو پہنچادیا۔ ان کے نذدیک ہندی نہ بولنے والوں کے لیے ہندوستان میں کوئی جگہ نہیں تھی۔ ہم  اس عمل جس میں اردو کو سنسکرتیا بنائے جانے کا نام دیں گے۔   

اردو کی ہندوؤں مخالفت

ترمیم

ہندوؤں کا ایک بڑا طبقہ اردو میں پیشہ ورانہ مہارت رکھتا تھا۔ اس میں کایستھ، کھتری اور کشمیری برہمنوں کے اردو سے نہایت گہرے رابط تھے۔ سرکاری ملازمتوں پر انہی کا غلبہ تھا۔ اس لیے سرسید احمد خان نے بابو شوپرشاد کی تحریک پر کہا اردو نہ رہی تو ہندو مسلمانوں کے درمیان اتفاق نہیں رہ سکتا ہے۔ اس دور میں اردو پر برابر حملے جاری تھے اور اسے کبھی غیر ملکی اور کبھی مسلمانی بھاشا کہہ کر ہندوؤں کو اردو سے دور کرنے کی مہم جاری تھی۔ یہاں تک انتہا پسند ہندوؤں نے اسے طوائفوں کی زبان کہنا شروع کر دیا۔ اس کے نہ صرف لسانی بلکہ سماجی، سیاسی اور تہذیبی منظر نامے پر دور رس نتائج مرتب ہوئے۔  

انیسویں صدی کے آخر میں ہندی تحریک میں شدت اور اس نے جارحانہ رخ اختیار کر لیا۔ ایک نئی تنظیم ناگری پرچانی سبھا کا 1893ء بنارس میں عمل میں لایا گیا۔ جس کو بڑے بڑے ہندو راجاؤں اور رئیسوں کی سرپرستی اور ہمدردی حاصل ہوئی۔ اس نے عدالتوں اور دفتروں میں ہندی اور ناگری رسم الخط کے نفاذ کو اپنا مقصد بنایا۔ چنانچہ 1895ء میں اودھ کے گورنر بنارس آئے تو ان کی خدمت ایک وفد بھیجا گیا۔ جس میں اجودھیا کہ مہاراجا پرتاب نارائن سنگھ سربراہ اور پنڈت موہن مالویہ، سر سندر لال، راجا ماڑا اور راجا آوا گڑھ وغیرہ شامل تھے۔ اس وفد نے ہندی کو تعلیمی اداروں، عدالتوں اور دفتروں میں رائج کرنے کی استدعا کی گئی  اس کے بعد گورنر جب 1898ء الہ آباد آئے تو وہاں بھی سبھا کا ایک وفد ملا جس نے ہندی کو سرکاری اور سطح پر رائج کرنے کے لیے میکڈانل کی خدمت میں ساٹھ ہر دستخطوں سے ایک یاداشت پیش کی۔ پنڈت مالویہ نے 1897ء میں ایک کتاب Court Character and Primary Education in the N w P and Oudh شائع کی جس میں اردو رسم الخط کی خامیوں کو بیان کرتے ہوئے ہندی اور دیو ناگری کی پرزور   وکالت کی۔

انگریزوں کی اردو کی مخالفت  

ترمیم

اگر دیکھا جائے تو پوری انیسویں صدی اردو مخالف جذبات و رجحانات اور معصبانہ نظریات سے پر نظر آتی ہے۔ ٹھیک ایک سو سال بعد یوپی کے گونر سر اینٹونی میکڈانل نے شمال مغربی صوبہ جات اور اودھ میں عدالتوں اور سرکاری دفاتر میں ناگری رسم الخط کو جاری کیے جانے کا حکم صادر کیا۔ اردو مخالفوں میں ہندوؤں کے ساتھ انگریزی حکومت کی بے مہری اور مخالفانہ روش کا شکار ہو گئی۔ اس پر مسلمانوں نے سخت احتجاج کیا، مگر ان کی نہیں سنی گئی اور انھیں نظر انداز کر دیا گیا۔ سرسید نے انگریزوں کی اسی روش کے خلاف سخت احتجاج کیا تھا اور بالآخر یہ جھگڑا اتنا بڑھا کہ ہندو اردو کو مسلمانوں کی زبان کہنے لگے۔

ہندی سرکاری زبان

ترمیم

سر میکڈونل کا رویہ اردو کے ساتھ انتہائی مخالفانہ تھا اور وہ دیوناگری اور ہندی کے حامی تھے۔ اس سے پہلے انھوں نے بہار میں ہندی کو رائج کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ جنانچہ 81 اپریل1900ء انھوں نے ایک حکم نامہ جاری کیا جس کی رو سے عدالتوں اور سرکاری دفتروں میں اردو کے ساتھ دیوناگری رسم الخط اور ہندی جاری کر دیا۔

گورنر کے اس فیصلے سے اردو داں خاص کر مسلمانوں میں سخت بے چینی پھیلی اور جگہ جگہ اس کے خلاف احتجاجی جلسے منعقد کیے گئے۔ نواب محسن المک جو علی گڑھ کالج کے جنرل سکیٹری تھے ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اس فیصلے پر احتجاج کیا اور اس جلسے کی کارروائی کی نقل حکومت کو بھیجی گئی۔ گورنر اس پر سخت برہم ہوا اور اسے اپنی گورنمٹ کی پالیسی پر ایک حملہ سمجھا۔   

جب مسلم رہنماؤں کے وفد نے گورنر سے ملنے کی کوشش کی تو گورنر نے ملنے سے انکار کر دیا۔ لکھنؤ میں ایک شاندار احتجاجی جلسہ نواب محسن المک کی صدارت میں ہوا۔ جب اس کی اطلاع گورنر کو ملی تو وہ علی گڑھ آیا اور کالج کے ٹرسٹیوں کو جمع کرکے ان جلسوں پر اپنی سخت ناراضی کا اظہار کیا۔ اس نے یہ بھی الزام لگایا کہ کالج سے طلبہ ایجی ٹیشن کے لیے بھیجے گئے ہیں۔ اس نے ڈھمکی دی اگر یہی طریقہ جاری رہا تو کالج کو حکومتی امداد بند کردی جائے گی۔ اس کی وجہ سے نواب محسن المک نے اپنے کو کالج کی ٹرسٹی سے علحیدہ کر لیا۔

فاصلے

ترمیم

وقت کے ساتھ زبان کی تلخی اتنی بڑھتی گئی اور اردو سے مراد مسلمانوں کی زبان اور ہندی سے مراد ہندوؤں کی زبان لی جانے لگی اور ہندو و مسلم جو الگ الگ مذہب کے باوجود ایک ثقافت رکھتے تھے ان کے درمیان ڈراریں پڑگئیں۔ جو بالآخر تقسیم کا باعث بنی۔ آج بھارت کی سرکاری زبان پاکستان کی طرح انگریزی ہے۔ مگر وہاں کی قومی زبان ہندی ہے، جب کہ پاکستان کی قومی زبان اردو ہے۔ یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا بھارت میں عام بولنے والی زبان ہندی ہے؟۔ اس سوال کے جواب کے لیے ایک تفصیلی بحث کی ضرورت ہے۔

ہندی کا استعمال

ترمیم

دوسری اہم بات یہ ہے ہمارے یہاں اردو میڈیم اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والوں کی اکثریت ان لوگوں کی جن کی مادری زبان اردو نہیں ہے۔ لیکن بھارت میں ہندی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والوں میں دوسروں زبان بولنے کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ یہ زبان شمالی ہند میں ہی ادبی، سیاسی اور مذہب میں استعمال کی جاتی ہے اور دوسرے علاقہ میں رہنے والے اپنی اپنی زبانیں استعمال کرتے ہیں۔ یہ ہندی نہ فلموں، ٹی وی ڈراموں اور گیتوں میں استعمال کی جاتی ہے۔ اس زبان کا تعلق ہندی سے کم اور اردو سے زیادہ قریبی رشتہ ہے۔ اس کا ایک ثبوت یہ بھی ہندی زبان میں ف، خ، ق، ز وغیرہ استعمال ہوتے ہیں۔ جب کہ عام لوگ پھر بھی فارسی عربی الفاظوں  کو بولتے ہیں اور یہ فلموں، ٹی وی ڈراموں اور گیتوں ان کا استعمال عام ہے۔  

شاعری

ترمیم

ہندوؤں کی شاعری سے دلچسپی کم رہی ہے۔ مقامی زبانوں میں کچھ شعرا کے نام ملتے ہیں مثلاً برج بھاکا یا بنگلہ یا پنجابی میں۔ ویدک اور دوسرے گرنتھ بھی منظوم اِرقام کیے گئے مگر اس کی باوجود ہندو شاعری میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں۔ مگر اردو کے ہندو شعرا میں بڑے نامی گرامی شعرا گذرے ہیں۔ شاید اردو کا مزاج ایسا رہا کہ وہ لوگوں کو شاعری میں دلچسپی لینے پر مجبور کردیتی ہے۔ اس طرح مقامی زبانوں میں مسلم شعرا کی تعداد ہندوؤ سے کم نہیں ہوگی۔ ہندوؤں میں کلاسیکل ہمیشہ موسیقی مقبول رہی ہے۔ کیوں کہ اسے مذہبی تقدس رہا ہے۔ ان کے مذہب میں رقص اور گیت کو عبادت کا درجہ حاصل ہے۔ اس لیے گھر گھر میں اس چرچا رہا ہے۔ اس کے باوجود ان کے گیت بھجن یا لوک گیتوں تک محدود رہے ہیں۔ غزل جو اردو کی مقبول ترین اصناف ہے وہ ہندوؤں میں نہایت پسند کی جاتی ہے۔ بھارت میں ہر دور میں ایسے گلوکار ملتے ہیں جو اردو بول نہیں سکتے ہیں۔ مگر اردو غزل اور گیت نہایت خوبصورت گاتے ہیں اور گیتوں کی طرح غزلوں کو نہایت پسند کیا جاتا رہا ہے۔ بہت سے ہندو گلوکاروں نے شہرت محض غزل کی گائیگی سے حاصل کی۔

ہندی کی مقبولیت

ترمیم

تاریخی طور پر ، برصغیر کے شمالی ہند میں بولی جانے والی زبان کو ہندی کہا جاتا تھا۔ مغل دور کے دوران ، ہندی زبان فارسی اور عربی الفاظ کے ساتھ گھل مل گئی۔ غیر ملکی اس زبان کو اردو کہتے ہیں جس کا مطلب لشکر ہے کیونکہ ہندی بولنے والے لوگ مقامی ہندوستانی تھے۔ اردو عربی رسم الخط میں اِرقام کی جانے والی ہندی زبان کے سوا کچھ نہیں ہے۔


پاکستان میں فلمیں دیکھی جاتی ہیں مگر اس شوق یا ذوق سے نہیں جیسا کہ بھارت میں۔ وہاں پر فلمیں فلاپ بھی ہوجاتی ہیں مگر اپنی لاگت نکال لیتی ہیں۔ اس لیے وہاں تجربات بھی ہوتے رہے ہیں اور ہر زبان میں فلمیں کثیر تعداد میں بنائی جاتی رہی ہیں۔

ماخذ

ترمیم

مرزا خلیل احمد۔ ایک بھاشاہ جو مسترد کردی گئی

عبد الستار دلوی۔ دو زبانیں دو ادب

گیان چند جین۔ ایک بھاشا دو لکھاوت

ہوالے ذات

ترمیم
  1. "Hindi Language History - Hindi Learning & Writing"۔ 2024-08-17۔ 17 اگست 2024 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  2. 258 million "non-Urdu کھڑی بولی" and 400 million مرکزی ہند-آریائی per 2001 Indian census data, plus 11 million Urdu in 1993 Pakistan, adjusted to population growth till 2008
  3. non-native speakers of Standard Hindi, and Standard Hindi plus Urdu, according to SIL Ethnologue.
  4. Dhanesh Jain; George Cardona (2003)۔ The Indo-Aryan languages۔ Routledge۔ صفحہ: 251۔ ISBN 9780700711307  Cite uses deprecated parameter |coauthors= (معاونت)
  5. W. YATES (1847)۔ A DICTIONARY, HINDUSTANI AND ENGLISH۔ Calcutta, British India: Baptist Mission Press۔ صفحہ: iv 
  6. مرکزی ہندی ڈائراکٹریٹ regulates the use of دیوناگری script and Hindi spelling in India. Source: Central Hindi Directorate: Introduction آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ hindinideshalaya.nic.in (Error: unknown archive URL)
  7. http://www.rekhta.org/ebooks/ek-bhasha-jo-mustarad-kar-di-gai-mirza-khalil-ahmad-beg-ebooks/