بصریات میں شعاع، روشنی کے ایک ایک ایسے تصوراتی نمونے کو کہتے ہیں جس میں ایک ایسے خط کو چُنا جاتا ہے جو حقیقی روشنی کے محاذ موج (wavefront) کے عموداً ہوتا ہے۔

سطح کے ساتھ تعامل ترمیم

شعاع وقوع ترمیم

وہ شعاع جو چمکدار سطح پر پڑ رہی ہو شعاعِ وقوع (Incident ray) کہلاتی ہے۔

شعاع منعکس ترمیم

وہ شعاع جو نقطہ وقوع سے منعکس ہو جائے شعاعِ منعکس ( Reflected ray) کہلاتی ہے۔

شعاع منعطف ترمیم

وہ شعاع جو ایک واسطے سے دوسرے واسطے میں داخل ہوتے وقت مڑ جائے شعاعِِ منعطف (Refracted ray) کہلاتی ہے۔