شعیبہ
شعیبہ بہ بندر گاہ مکہ مکرمہ کے جنوب مغرب میں تقر یبا ایک سوکلومیٹر دور بحیرہ قلزم کے ساحل پر واقع ہے۔
شعیبہ ایک تاریخی بندرگاہ ہے جو تہامہ میں بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع ہے جدہ سے بھی تقریباً اتنے ہی فاصلے پر جنوب میں ہے۔ سنہ 5 نبوی میں قریش کے ستائے ہوئے مسلمانوں کا قافلہ عثمان غنی کی قیادت میں یہیں سے جہاز پر سوار ہو کر حبشہ کو روانہ ہوا تھا اسلام کے اوائل میں مکہ کی مرکزی بندرگاہ تھی۔ اس قافلے میں 12 مرداور 4 عورتیں تھیں۔ اس واقعہ سے دس برس پہلے جب سیلاب سے کعبہ کو نقصان پہنچا تھا تو قریش نے اس کی تعمیر نو کے لیے شعیبہ کے ساحل پر ریت میں پھنسے جہاز کی لکڑی خرید کر حرم کی عمارت میں استعمال کی تھی۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ اٹلس سیرت نبوی ڈاکٹر شوقی ابو خلیل، دار السلام ریاض سعودی عریبیہ