مرکزی مینیو کھولیں

شعیب ملک پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابقہ کپتان رہ چکے ہیں جو 1 فروری، 1982ء کو سیالکوٹ، پاکستان میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے پاکستان کے لیے ایک روزہ کرکٹ کا آغاز 1999ء میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے خلاف کیا اور ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز 2001ء میں بنگلہ دیش کے خلاف کیا۔

شعیب ملک
Shoaib Malik, Dunedin, NZ, 2009.jpg
پاکستان.svg.png پاکستان
ذاتی معلومات
اصل نام شعیب ملک
تاریخ پیدائش 1 فروری 1982ء (عمر 36 سال)
سیالکوٹ, پاکستان
کردار گیند باز
طریقہ بلےبازی دائیں ہاتھ سے
طریقہ گیندبازی رائٹ آرم آف سپن
بین الاقوامی کرکٹ
پہلا ٹیسٹ (کیپ 169) 29 اگست 2001ء: بمقابلہ بنگلہ دیش
آخری ٹیسٹ 01 نومبر 2015: بمقابلہ انگلینڈ
پہلا ایک روزہ (کیپ 128) 14 اکتوبر 1999: بمقابلہ ویسٹ انڈیز
آخری ایک روزہ 2 فروری 2008:  v زمبابوے
شرٹ نمبر 18
کیریئر شماریات
ٹوئنٹی/20ایک روزہٹیسٹ
کل میچ 92 261 35
کل دوڑیں 1821 6975 1898
اوسط بلے بازی 29.37 34.88 35.15
50/100 -- / 6 9 / 41 3 / 8
بہترین اسکور 75 143 245
کل گیند کرائے 18 5367 1507
وکٹ 25 154 32
اوسط گیند بازی 23.04 38.66 47.47
5 وکٹ -- -- --
10 وکٹ -- -- --
بہترین گیند بازی 2/7 4/19 7/59
کیچ/سٹمپ 3 / -- 56 / -- 9 / --

آخری ترمیم 10 مارچ, 2008
حوالہ: [1]

انٹرنیشنل کیرئیرترميم

شعیب ملک نے کرکٹ کا آغاز ایک آف سپنر کی حثیت سے کیا، لیکن جلد ہی اپنے آپ کو آل راؤنڈر تسلیم کروایا۔ ان کی ایک صلاحیت یہ ہے کہ وہ ہر پوزیشن پر کھیل سکتے ہیں۔ وہ اوپنر کے علاوہ کئی جگہ بلے بازی کر چکے ہیں۔ شعیب ایک روزہ کرکٹ میں 11ویں پوزیشن کے علاوہ ہر پوزیشن پر بلے بازی کر چکے ہیں۔

وہ زیادہ تر آہستہ کھیلتے ہیں لیکن موقع کے مطابق تیز کھیلنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ ان کی گیند بازی پر تنقید کی گئی تھی۔ اور ان کا "دوسرا" گیند پھینکنے کے طریقے کو شک کی نظر سے دیکھا جاتا تھا جو انہوں نے بازو کی سرجری کے بعد صحیح کروا لیا تھا۔

کپتانیترميم

انضمام الحق کی کرکٹ عالمی کپ 2007 کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد محمد یوسف، محمد یونس اور شعیب ملک کا نام دیا گیا۔ زیادہ تر لوگ محمد یونس کو کپتان بنانے کے حق میں تھے۔ لیکن انہوں نے یہ عہدہ لینے سے کئی مرتبہ انکار کر دیا۔ اس صورت میں شعیب ملک کو کپتان بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ان کو 19 اپریل، 2007ء میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا۔ ان کا نائب کپتان محمد آصف کو مقرر کیا گیا۔ لیکن ان کی ناتجربہ کی وجہ سے سلمان بٹ کو یہ عہدہ دیا گیا۔ لیکن ان کو ٹیم سے نکالے جانے کے بعد پھر محمد یونس کو نائب کپتان بنا دیا گیا۔ جس کو انہوں نے کافی سوچ بچار کے بعد قبول کر لیا۔

حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نسیم اشرف نے محمد یونس کے ساتھ متعدد دفعہ کپتانی کے مطعلق بات چیت کی۔ جس کے بعد حال ہی میں بورڈ کی طرف سے دیے جانے والے کپتانی کے کورس میں محمد یونس نے بھی حصہ لیا۔

ذاتی زندگیترميم

 
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا

شعیب ملک نے 29 مارچ 2010 کو بھارت کی مایہ ناز ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے منگنی کی اور شادی کے بعد دونوں کا دبئی میں سکونت اختیار کرنے کا ارادہ ہے۔

ماقبل 
انضمام الحق
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان
2007–2009
مابعد 
یونس خان