پاکستان کرکٹ بورڈ
پاکستان کرکٹ بورڈ (Pakistan Cricket Board or PCB) پاکستان میں ہر قسم کی فرسٹ کلاس کرکٹ، ٹیسٹ کرکٹ اور ایک روزہ کرکٹ کا انتظام کرتی ہے۔ یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام قومی اور بین الاقوامی کرکٹ کے مقابلوں کو ترتیب دیتی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی Pakistan Cricket Board (PCB) | |
---|---|
کھیل | کرکٹ |
اختیارات | پاکستان |
تاسیس | 1 مئی 1949 |
الحاق | بین الاقوامی کرکٹ کونسل |
تاریخ الحاق | 28 جولائی 1952ء |
علاقائی الحاق | ایشیائی کرکٹ کونسل |
تاریخ الحاق | 19 ستمبر 1983 |
صدر دفتر | قذافی اسٹیڈیم، لاہور-قصور روڈ |
مقام | لاہور، پاکستان |
چیئرمین | محسن رضا نقوی |
ڈائریکٹر | محمد حفیظ |
تربیت کار | محمد حفیظ (عبوری) |
تربیت کار | محتشم رشید (عبوری) |
آمدنی | روپیہ 19.32 ارب (US$180 ملین) (2020-21)[1] |
کفیل | |
تبدیلی | بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان پاکستان |
باضابطہ ویب سائٹ | |
pcb | |
1947 میں آزادی پاکستان کے وقت پاکستان میں ہر قسم کی کرکٹ بھارت کی کرکٹ کا حصہ تھی۔ پاکستان کی آزادی کے بعد 1 مئی، 1949 میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ کی ذمہ داری سونپی گئی۔ اس وقت اس کا نام بورڈ آف کرکٹ کنٹرول فار پاکستان (Board of Cricket Control for Pakistan) رکھا گیا جس کو 1995 میں تبدیل کر کے پاکستان کرکٹ بورڈ رکھ دیا گیا۔[4]
پاکستان کرکٹ بورڈ بین الاقوامی کرکٹ انجمن (International Cricket Council) کا رکن 28 جولائی، 1952 میں بنا۔ پاکستان نے پہلا ٹیسٹ میچ اکتوبر 1952 میں بھارت کے خلاف کھیلا۔
فہرست صدر اور چیئرمین
ترمیمصدر / چئیرمین | دورانیہ |
---|---|
خان افتخار حسین خان | 1948–1950 |
چوہدری نذیر احمد خان | مارچ 1950 - ستمبر 1951 |
عبد الستار پیرزادہ | ستمبر 1951 - مئی 1953 |
میاں امین الدین | مارچ 1953 - جولائی 1954 |
محمد علی بوگرہ | جولائی 1954 - ستمبر 1955 |
میجر جنرل اسکندر مرزا | ستمبر 1955 - دسمبر 1958 |
فیلڈ مارشل محمد ایوب خان | دسمبر 1958 - جون 1963 |
سید فدا حسین | جون 1963 - مئی 1969 |
آئی اے خان | مئی 1969 - مئی 1972 |
عبد الحفیظ کردار | مئی 1972 - اپریل 1977 |
چوہدری محمد حسین | اپریل 1977 - جون 1978 |
لیفٹینینٹ جنرل کے ایم اظہر | جون 1978 - فروری 1980 |
ائیر مارشل محمد نور خان | فروری 1980 - فروری 1984 |
لیفٹینینٹ جنرل غلام صفدر بٹ | فروری 1984 - فروری 1988 |
لیفٹینینٹ جنرل زاہد علی اکبر خان | فروری 1988 - ستمبر 1992 |
جسٹس ڈاکٹر نسیم حسن شاہ | اکتوبر 1992 - جنوری 1994 |
جاوید برقی | جنوری 1994 - مارچ 1995 |
سید ذو الفقار علی شاہ بخاری | مارچ 1995 - جنوری 1998 |
خالد محمود | جنوری 1998 - جولائی 1999 |
لیفٹینینٹ جنرل توقیر ضیا | جولائی 1999 - دسمبر 2003 |
شہریار محمد خان | دسمبر 2003 - اکتوبر 2006 |
ڈاکٹر نسیم اشرف | اکتوبر 2006 - اگست 2008 |
اعجاز بٹ | اگست 2008 - اکتوبر 2011 |
ذکاء اشرف | اکتوبر 2011ء – 28 مئی 2013ء |
نجم سیٹھی | جنوری 2013ء – جنوری 2014ء |
ذکاء اشرف | جنوری – فروری 2014ء |
نجم سیٹھی | فروری 2014ء – 16 مئی 2014ء |
شہریار محمد خان | مئی 2014ء – اگست 2017ء |
نجم سیٹھی | اگست 2017ء – اگست 2018ء |
احسان مانی | اگست 2018ء - اگست 2021ء |
رمیز راجہ | اگست 2021ء - دسمبر 2022ء |
نجم سیٹھی | دسمبر 2022ء – جنوری 2024ء |
محسن رضا نقوی | فروری 2024 - تاحال |
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Pakistan Cricket Board Financial Report for 2021" (PDF)۔ pcb.com.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 مئی 2021
- ^ ا ب "Commercial Partners | Pakistan Cricket Board"۔ pcb.com.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 مارچ 2022
- ↑ "TCL Teams Up With PCB As Associate Partner Of Pakistan vs Australia Series"۔ دی فرائیڈے ٹائمز (newspaper)۔ 3 March 2022۔ 03 مارچ 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 مارچ 2022
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 21 ستمبر 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 نومبر 2007
بیرونی روابط
ترمیم- پاکستانی کرکٹ ٹیم کے شیدائی
- پاکستان کرکٹ بورڈآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ pcboard.com.pk (Error: unknown archive URL)
- پاکستان میں کرکٹ کے میدانوں کی فہرست
- کرک انفو Pakistan
- BBC کرکٹ
- پاکستان میں کرکٹآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ cricketviewer.com (Error: unknown archive URL)
- کرکٹ کے بارے میں خبریں
- پاکستان کرکٹ میگزین آن لائنآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ pakistancricketzone.com (Error: unknown archive URL)