سابق وزیر داخلہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی ضلع خاران میں1978میں پیدا ہو ئے۔ انھوں نے بلوچستان یو نیورسٹی سے گریجویشن کی۔ وہ 2002کے عام انتخابات میں خاران سے پاکستان مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے، جام محمد یوسف کی کابینہ میں وزیر داخلہ و قبائلی کے عہدہ پر فائز رہے۔ ان کے دورِ وزارت داخلہ میں نواب اکبر خان بگٹی کو ڈیرہ بگٹی میں مبینہ فوجی آپریشن میں قتل کیا گیا جس کی وجہ سے انھیں بلوچستان میں سخت تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ میر شعیب نوشیروانی 2008ء میں دوبارہ صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ ان کے والد مير عبدالكريم نوشيروانى بھی دو مرتبہ بلوچستان اسمبلی كے ركن ره چكے ہیں[1][2]

فائل:Shoaib Nosherwani.jpg
شعیب نوشیروانی

حوالہ جات

ترمیم
  1. "ڈائری نمائندگان، بلوچستان اسمبلی 2002ء"۔ 05 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 دسمبر 2009 
  2. "ڈائری نمائندگان، بلوچستان اسمبلی 2008ء"۔ 26 جنوری 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 دسمبر 2009