صوبائی اسمبلی بلوچستان

پاکستان میں ایک صوبائی اسمبلی
بلوچستان اسمبلی
صوبائی اسمبلی بلوچستان
قسم
قسم
قیادت
اسپیکر
نائب اسپیکر
ساخت
نشستیں65
سیاسی گروہ
حکومت (41)

حزب اختلاف (22)

غیر منسلک (2)

انتخابات
پچھلے انتخابات
جولائی 2018ء
مقام ملاقات
اسمبلی عمارت، کوئٹہ
ویب سائٹ
www.pabalochistan.gov.pk

تاریخی پس منظر

ترمیم

بلوچستان کی صوبائی اسمبلی 1972 میں ایک صدارتی حکم کے تحت وجود میں آئی۔ اسمبلی کا پہلا اور باقاعدہ اجلاس 2 مئی 1972 کو منعقد ہوا جس میں 21 ارکان (ایک خاتون اور 20 مرد حضرات) نے شرکت کی۔ بلوچستان کی صوبائی اسمبلی نے وجود میں آنے کے بعد سے لے کر اب تک کے اس سفر میں مجموعی طور پر 8 عام انتخابات دیکھے۔ اور وقت گزرنے کے ساتھ اس کے ارکان کی تعداد بتدریج بڑھ کر 65 ہو چکی ہے۔ اگرچہ ارکان کی تبدیلی کی وجہ سے یہ تعداد گھٹتی بڑھتی ہے۔ 1972ءمیں ارکان کی کل تعداد21اور 1977 ءمیں 45 تھی جو 1999 میں گھٹ کر 43 ہو گئی، آخری مردم شماری کی بناءپر اس کی رکنیت میں اضافے کے بعد یہ تعداد 65 ہو گئی جن میں عام نشستوں کی تعداد 51، خواتین کے لیے مختص کردہ 11 نشستیں اور اقلیتوں کے لیے 3 نشستیں شامل ہیں۔

نویں اسمبلی 2008ء

ترمیم
نویں اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کے اراکین کی تعداد
نمبر شمار جماعت اراکین کی تعداد
1   پاکستان پیپلز پارٹی 13
2 مسلم لیگ ہم خیال 13
3 جمیعت علمائے اسلام 10
4 آزاد 9
5 بلوچستان نیشنل پارٹی (پاکستان) 7
6 پاکستان مسلم لیگ (ق) 6
7 عوامی نیشنل پارٹی (پاکستان) 3
8 پاکستان مسلم لیگ (ن) 1
9 جمیعت علمائے اسلام (نظریاتی) 1
10 نیشنل پارٹی (پاکستان) 1
کل تعداد 64

ایک نشست صوبائی وزیر رستم جمالی کے قتل کے بعد سے خالی ہے۔

آٹھویں اسمبلی 2002ء

ترمیم

اکتوبر2002ء کو منتخب ہونے والی آٹھویں بلوچستان اسمبلی میں ارکان کی تعداد 43 سے بڑھا کر 65 کردی گئی جن مین 51 عام، 11 خواتین اور 3 نشستیں اقلیتوں کے لیے مختص کی گئیں۔ یہ صوبے کی پہلی گریجویٹ اسمبلی رہی یعنی ارکان کے لیے کم از کم تعلیمی قابلیت کی شرط بی۔ اے رکھی گئی۔ مسلم لیگ ق اور متحدہ مجلس عمل نے مخلوط حکومت تشکیل دی۔ قائد ایوان مسلم لیگ ق کے جام محمد یوسف منتخب ہوئے جن کے والد جام غلام قادر بھی ماضی میں بلوچستان ‌کے وزیراعلیٰ اور اسپیکر کے عہدے پر فائز رہے۔ اسمبلی کے قائد حزب اختلاف نیشنل پارٹی (پاکستان)|نیشنل پارٹی (پاکستان)|نیشنل پارٹی کے کچکول علی ایڈووکیٹ نامزد کیے گئے۔ جبکہ اسپیکر جمال شاہ کاکڑ اور ڈپٹی اسپیکر محمد اسلم بھوتانی منتخب ہوئے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ صوبائی اسمبلی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مسز نسرین رحمان کھیتران لورالائی سے عام نشست پر براہ راست عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوکر ایوان میں آئیں۔ اکتوبر 2007ء کے آوائل میں پرویز مشرف نے اپنے آپ کو ایسی اسمبلی سے پانچ سال کے لیے منتخب کرایا جو نہ صرف پہلے بھی انھیں صدر منتخب کرچکی تھی بلکہ اپنی مدت بھی نومبر 2007ء میں ختم کرنے والی تھی۔ صدارتی انتخاب کے خلاف چند روز قبل ہی آل پارٹیز ڈیموکریٹک موومنٹ کی اپیل پر بلوچستان اسمبلی کے پچیس ارکان نے صدارتی انتخاب کے خلاف استعفے دیدیئے۔مستعفی ہونے والوں میں پانچ سال تک اقتدار کا حصہ رہنے والے اتحاد متحدہ مجلس عمل کے سولہ، اپوزیشن کی جماعت نیشنل پارٹی (پاکستان)|نیشنل پارٹی (پاکستان)|نیشنل پارٹی کے پانچ اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چار اراکین شامل تھے۔ اس اسمبلی کو نومبر 2008ء میں صدر پرویز مشرف نے اپنی مدت پورے ہونے کے بعد تحلیل کر دیا۔ یوں یہ اپنی مدت پوری کرنے والی بلوچستان کی پہلی اسمبلی رہی ۔

فہرست
نمبر شمار نام عہدہ قلمدان سنبھالا قلمدان چھوڑا سیاسی جماعت/تبصرہ
1 میر جام محمد یوسف وزیر اعلیٰٰ دسمبر 2002ء نومبر 2007ء پاکستان مسلم لیگ (ق)
2 جمال شاہ کاکڑ اسپیکر نومبر 2002ء اپریل 2008ء جمیعت علمائے اسلام ف
3 محمد اسلم بھوتانی ڈپٹی اسپیکر نومبر 2002ء نومبر 2007ء پاکستان مسلم لیگ (ق)
اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کے اراکین کی تعداد
نمبر شمار جماعت اراکین کی تعداد
1 پاکستان مسلم لیگ (ق) 21
2   متحدہ مجلس عمل 17
3 نیشنل الائنس 7
4 نیشنل پارٹی (پاکستان) 5
5   پشتونخوا ملی عوامی پارٹی 5
6 جمہوری وطن پارٹی 4
7   پاکستان پیپلز پارٹی 2
8 بلوچستان نیشنل پارٹی (پاکستان) 2
9 دیگر 2
کل تعداد 65

ساتویں اسمبلی 1997ء

ترمیم

فروری 1997ء تا اکتوبر 1999ء تک رہنے والی بلوچستان اسمبلی کے پہلے قائد ایوان سردار اختر مینگل جبکہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر باالترتیب میر عبد الجبار خان اور مولوی نصیب اللہ منتخب ہوئے۔ تقریباً اٹھارہ ماہ تک قائد ایوان رہنے کے بعد سردار اختر مینگل اکثریت کا اعتماد کھو دینے کی بنا پر مستعفی ہوئے۔ اس کے بعد ایوان نے میر جان محمد جمالی کو اپنا نیا قائد ایوان منتخب کیا۔ اس اسمبلی کو 14 اکتوبر 1999ء کو ایمر جنسی کے نفاذ کے ساتھ ہی غیر معینہ مدت کے لیے تحلیل کر دیا گیا ۔

فہرست وزرائے اعلیٰ ، اسپیکرز اور ڈپٹی اسپیکرز
نمبر شمار نام عہدہ قلمدان سنبھالا قلمدان چھوڑا سیاسی جماعت/تبصرہ
1 سردار اختر مینگل وزیر اعلیٰٰ 1997-02-22 1998-02-13
2 میر جان محمد جمالی وزیر اعلیٰٰ 1998-08-13 1999-10-14
3 میر عبدالجبار خان اسپیکر 1997-02-21 1999-10-14
4 مولوی نصیب اللہ ڈپٹی اسپیکر 1997-02-21 1999-10-14

چھٹی اسمبلی 1993ء

ترمیم

اکتوبر 1993ء تا 1996ء تک رہنے والی چھٹی بلوچستان اسمبلی کے قائد ایوان نواب ذوالفقار خان مگسی منتخب ہوئے جبکہ اسپیکر عبد الوحید بلوچ اور ڈپٹی اسپیکر بشیر مسیح منتخب ہوئے۔ جمیعت علمائے اسلام کے مولانا عبدالواسع قائد حزب اختلاف نامزد کیے گئے۔ تقریبآ چھ ماہ تک ڈپٹی اسپیکر رہنے ک ے بعد بشیر مسیح‌وفات پا گئے۔ ان کی جگہ ارجن داس بگٹی ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے۔ اس وقت اسمبلی ارکان کی تعداد میں کوئی بیشی نہیں کی گئی۔ تقریباً تین سال رہنے والی اس اسمبلی کو اس وقت کے صدر نے توڑ کر نئے انتخابات کا اعلان کیا ۔

فہرست
نمبر شمار نام عہدہ قلمدان سنبھالا قلمدان چھوڑا سیاسی جماعت/تبصرہ
1 نواب ذوالفقار علی مگسی وزیر اعلیٰٰ 1993-10-20 1996-11-08
4 عبدالوحید بلوچ اسپیکر 1993-10-19 1997-02-21
6 بشیر مسیح ڈپٹی اسپیکر 1993-10-19 1994-04-08
6 ارجن داس بگٹی ڈپٹی اسپیکر 1994-06-02 1996-11-08

-

پانچویں اسمبلی 1990ء

ترمیم

پانچویں بلوچستان اسمبلی2 نومبر 1990ء تا 19 جولائی 1993ء تک رہی۔ ارکان کی تعداد 45 کی بجائے واپس 43 کردی گئی۔ جس میں 40 عام اور تین اقلیتی ارکان تھے جبکہ مذکورہ اسمبلی میں خواتین کے لیے کوئی نشست مختص نہیں کی گئی۔ ملک سکندر خان ایڈووکیٹ اور عبد المجید بزنجو باالترتیب اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے۔ تقریبآ دو سال تک ڈپٹی اسپیکر رہنے کے بعد میر عبد المجید بزنجو مستعفی ہوکر کابینہ مین شامل ہوئے جس کے بعد عبد القہار خان ودان کو ڈپٹی اسپیکر منتخب کیا گیا۔ اڑھائی سال قائد ایوان رہنے کے بعد میر تاج محمد جمالی اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے جس کے بعد نواب ذوالفقارعلی خان ان کی جگہ منتخب ہوئے۔ تقریبآ 29 ماہ تک رہنے والی اس اسمبلی کو اس وقت کے صدر نے توڑ دیا اور نئے عام انتخابات کا اعلان کیا۔

فہرست وزرائے اعلیٰ ، اسپیکرز اور ڈپٹی اسپیکرز
نمبر شمار نام عہدہ قلمدان سنبھالا قلمدان چھوڑا سیاسی جماعت/تبصرہ
1 میر تاج محمد جمالی وزیر اعلیٰٰ 1990-11-17 1993-05-22
2 نواب ذوالفقار مگسی وزیر اعلیٰٰ 1993-05-30 1993-07-19
3 ملک سکندر خان اسپیکر 1990-11-17 1993-10-19
4 میر عبدالمجید بزنجو اسپیکر 1990-11-17 1992-10-04
5 عبدالقہار ودان ڈپٹی اسپیکر 1992-11-18 1993-07- 19

چوتھی اسمبلی 1988ء

ترمیم

26 نومبر 1988ء تا 7 اگست 1990ء تک رہنے والی چوتھی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر باالترتیب سردار محمد خان باروزئی اور میر عبد المجید بزنجو منتخب ہوئے جبکہ میر ظفراللہ خان جمالی قائد ایوان منتخب ہوئے۔ میر ظفر اللہ جمالی کی قیادت میں بننے والی یہ اسمبلی تقریباً22 دن چلنے کے بعد اپنی اکثریت ثابت نہ کرنے کی بنا پر ٹوٹ گئی۔ عدالتی حکم پر دوبارہ بحال ہونے والی اس اسمبلی نے نواب محمد اکبر خان بگٹی کی قیادت میں میر محمد اکرم بلوچ اور عنایت اللہ بلوچ کو اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر منتخب کیا۔ 15 ماہ تک خدمات انجام دے کر میر محمد اکرم خان بلوچ بحیثیت اسپیکر مستعفی ہوئے جس کے بعد اس عہدہ پر میر ظہور حسین خان کھوسہ منتخب ہوئے۔ تقریبآ 20 ماہ تک رہنے والی اس اسمبلی کو اس وقت کے صدر غلام اسحاق خان نے توڑ کر نئے عام انتخابات کا اعلان کیا۔

فہرست وزرائے اعلیٰ ، اسپیکرز اور ڈپٹی اسپیکرز
نمبر شمار نام عہدہ قلمدان سنبھالا قلمدان چھوڑا سیاسی جماعت/تبصرہ
1 ظفراللہ خان جمالی وزیر اعلیٰٰ 1988-12-02 1988-12-24
2 نواب اکبر بگٹی وزیر اعلیٰٰ 1989-02-05 1990-08-07
3 محمد خان باروزئی اسپیکر 1988-12-02 1989-02-04
4 میر محمد اکرم بلوچ اسپیکر 1989-02-05 1990-04-24
5 ظہور حسین کھوسہ اسپیکر 1990-05-31 1990-11-17
6 میر عبدالمجید بزنجو ڈپٹی اسپیکر 1988-12-02 1989-02-06
7 عنایت اللہ خان بازئی ڈپٹی اسپیکر 1989-02-13 1990-08-07

تیسری اسمبلی 1985ء

ترمیم

طویل عرصہ تک مارشل لا کے نفاذ کے بعد غیر جماعتی بنیادوں پر منتخب ہونے والی تیسری اسمبلی 12 مارچ 1985ء کو وجود میں آئی۔ ارکان کی تعداد 43 سے بڑھا کر 45 کردی گئی جس میں 40 عام، 2 خواتین اور 3 اقلیتی ارکان شامل تھے۔ ملک محمد سرور خان کاکڑ و آغا عبد الظاہر احمد زئی باالترتیب اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے۔ جبکہ جام میر غلام قادر قائد ایوان منتخب ہوئے۔ اسی دوران میں بلوچستان اسمبلی نئی تعمیر شدہ عمارت میں منتقل ہوئی۔ غیر جماعتی بنیادوں پر وجود میں آنے والی تیسری بلوچستان اسمبلی بھی اپنی مدت پوری نہیں کرسکی، اسمبلی کو اس وقت کے صدر نے 29 مئی 1988ء کو توڑ کر نئے انتخابات کا اعلان کیا۔

فہرست
نمبر شمار نام عہدہ قلمدان سنبھالا قلمدان چھوڑا
1 جام غلام قادر وزیر اعلیٰٰ 1985-04-06 1988-05-29
2 سرور خان کاکڑ اسپیکر 1985-04-06 1988-05-29
3 عبدالظاہر احمد زئی ڈپٹی اسپیکر 1985-04-06 1988-05-29

دوسری اسمبلی 1977ء

ترمیم

10 مارچ 1977ء کو دوسری اسمبلی وجود میں آئی جو 4 جولائی 1977ء تک چلی۔ یہ سب سے کم عرصہ رہنے والی اسمبلی تھی۔ پچھلی اسمبلی ارکان کی نسبت تعداد 21 سے بڑھا کر 43 کردی گئی۔ جس میں 40 عام، 2 خواتین اور ایک اقلیتی ممبر تھے۔ 5 اپریل 1977ء کے اجلاس میں میر جام غلام قادر اور محمد رحیم کاکڑ باالترتیب اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے جبکہ سردار محمد خان باروزئی قائد ایوان منتخب ہوئے۔ا س اسمبلی نے اپنے مختصر دور میں تین تحاریک استحقاق، 5 قراردادیں اور 270 سوالات نمٹائے۔ 4 جولائی 1977ء کو اسمبلیاں توڑ کر ملک میں ‌مارشل لا نافذ کی گئی۔

فہرست
نمبر شمار نام عہدہ قلمدان سنبھالا قلمدان چھوڑا سیاسی جماعت/تبصرہ
1 محمد خان باروزئی وزیر اعلیٰٰ 1977-04-05 1977-07-04
2 جام غلام قادر اسپیکر 1977-04-05 1977-07-04
3 محمد رحیم کاکڑ ڈپٹی اسپیکر 1977-04-05 1977-07-04

پہلی اسمبلی 1970ء

ترمیم

صوبائی اسمبلی کے پہلے انتخابات17دسمبر1970ءکو منعقد ہوئے۔ ان انتخابات کے نتیجے میں نیشنل پارٹی (پاکستان)|نیشنل پارٹی عوامی نے اکثریت حاصل کی اور جمیعت علمائے اسلام مفتی گروپ کے ساتھ ملکر صوبے میں اپریل 1972ء کو سردارعطاء اللہ مینگل کی قیادت میں مخلوط حکومت تشکیل دی ۔ اس وقت اسمبلی ارکان کی کل تعداد21تھی۔ جس میں 20مرد اور خواتین کے لیے ایک نشست مخصوص کی کی گئی تھی۔چونکہ اس وقت اسمبلی کے لیے کوئی باقاعدہ عمارت نہیں تھی اس لیے اسمبلی کا دفتر حال ٹاﺅن ہال (شاہی جرگہ ہال) میں قائم کیا گیا۔ پہلی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس اس وقت کے گورنر جناب غوث بخش بزنجو نے 2 مئی1972ءکو طلب کیا جس کی صدارت عبد الصمد خان اچکزئی نے کی۔ محمد خان باروزئی اور مولوی سید محدم شمس الدین بالترتیب بلا مقابلہ اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے۔ اس اسمبلی کے پہلے قائدایوان سردار عطااللہ مینگل تھے جبکہ قائدحزب اختلاف غوث نجش رئیسائی تھے۔ عطاء اللہ مینگل کی سربراہی میں بننے والی یہ مخلوط حکومت کو 13 فروری 1973 کو برطرف کر دیا گیا اور نواب اکبر بگٹی مرحوم کو بزنجو کی جگہ پر صوبے کا گورنر مقرر کر دیا گیا۔ مینگل حکومت پر غیر ملکی اسلحہ کی مدد سے بلوچستان کوآزاد کرانے کی سازش کا الزام تھا۔ یوں مینگل حکومت صرف نو ماہ ہی چلی۔ اس کے بعد تقریباً2ماہ معطل رہنے والی یہ اسمبلی جام میر غلام قادر کی سربراہی میں دوبارہ فرائض انجام دینے لگی۔ مولوی شمس الدین کی شہادت کے بعد 3 جون1974ءکو قادر بخش بلوچ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے۔ سال1976ءکے اختتام پر جام میر غلام قادر خان کے مستعفی ہونے پر محمد خان باروزئی6دسمبر1976ءکو بلا مقابلہ وزیر اعلیٰٰ منتخب کیے گئے۔ جبکہ اگلے دن جام غلام قادر نے اسپیکر شپ کا حلف لیا۔ اس اسمبلی نے ریکارڈ بزنس کیا جس میں 50بل،18تحاریک استحقاق،75تحاریک التواء،74قراردادیں اور1130سوالات نمٹائے۔

فہرست وزرائے اعلیٰ ، اسپیکرز اور ڈپٹی اسپیکرز
نمبر شمار نام عہدہ قلمدان سنبھالا قلمدان چھوڑا سیاسی جماعت/تبصرہ
1 عطاء اللہ مینگل وزیر اعلیٰٰ 1972-05-02 1973-02-13
2 جام میر غلام قادر وزیر اعلیٰٰ 1973-04-27 1976-12-06
3 محمد خان باروزئی وزیر اعلیٰٰ 1976-12-06 1977-04-04
4 محمد خان باروزئی اسپیکر 1972-05-02 1976-12-06
5 جام میر غلام قادر اسپیکر 1976-12-06 1977-04-04
6 مولوی محمد شمس الدین شہید ڈپٹی اسپیکر 1972-05-03 1974-03-13
7 قادر بخش بلوچ ڈپٹی اسپیکر 1974-06-13 1976-12-06
فہرست اراکین اسمبلی
نمبر شمار حلقہ وار نام ضمنی کی صورت میں جماعت/تبصرہ
1 پی بی۔ 1۔ کوئٹہ1 سیف اللہ خان پراچہ
2 پی بی۔ 2۔ کوئٹہ2 نواب خیر بخش خان مری
3 پی بی۔ 3۔ کوئٹہ3 مولوی محمد حسن شاہ
4 پی بی۔ 4۔ کوئٹہ4 عبدالصمد خان اچکزئی محمود خان اچکزئی (2 فروری 1974ء
5 پی بی۔ 5۔ سبی1 سردار احمد نواز خان بگٹی
6 پی بی۔ 6۔ سبی2 سردار محمد خان باروزئی
7 پی بی۔ 7۔ سبی3 میر شاہ نواز
8 پی بی۔ 8۔ لورالائی1 سردار محمد انور جان
9 پی بی۔ 9۔ لورالائی/ژوب9 مولوی صالح محمد
10 پی بی۔ 10۔ ژوب مولوی سید محمد شمس الدین نواب زادہ تیمور شاہ 27 مئی1974ء
11 پی بی۔ 11۔ چاغی میر گل خان نصیر میرنصرت اللہ خان 13 اپریل 1975ء
12 پی بی۔ 12۔ کچی1 نواب غوث بخش رئیسانی
13 پی بی۔ 13۔ کچی 2 میر چاکر خان ڈومکی
14 پی بی۔ 14۔ کچی/قلات میر یوسف علی خان
15 پی بی۔ 15۔ قلات1 آغا عبدلکریم خان
16 پی بی۔ 16۔ قلات 2 سردار عطاء اللہ مینگل
17 پی بی۔ 17۔ مکران 1 میر دوست محمد میر صابر علی 25 مارچ 1974ء
18 پی بی۔ 18۔ مکران 2 سردار عبدالرحمن قادر بخش 26 مارچ 1974ء
19 پی بی۔ 19۔ خاران میر شیر علی خان
20 پی بی۔ 20۔ لسبیلہ جام میر غلام قادر خان
21 مخصوص نشست خواتین مس فضیلہ عالیانی

اسمبلیوں کی کارکردگی

ترمیم
نمبر شمار منتخب اسمبلی مسؤدہ قانون/قوانین تحاریک استحقاق تحاریک التواء قراردادیں سوالات
1 1972–1976 39 18 75 74 1,130
2 1977-1977 - 3 - 5 270
3 1985–1988 20 15 17 73 1,001
4 1988–1990 15 21 27 48 349
5 1990–1993 9 28 58 117 760
6 1993–1996 18 26 76 77 821
7 1997–1999 5 10 67 77 819
8 2002–2007 33 93 170 174 1,327
9 ---- -2008 - - - - -

اسمبلی کی عمارت

ترمیم

اسمبلی کی موجودہ عمارت کی تعمیر 1986ء میں مکمل ہوئی اور اس کا باقاعدہ افتتاح اس وقت کے وزیراعظم محمد خان جونیجو نے 28 اپریل 1987ء کو کیا۔ اس سے قبل اسمبلی کے اجلاس، اسمبلی کی عمارت موجود نہ ہونے کی وجہ سے شاہی جرگ رہال(ٹاؤن ہال) میں منعقد ہوتے رہے۔ اسمبلی کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد 1973ء میں اس وقت کے گورنر محمد اکبر خان بگٹی نے رکھا- ان کی خصوصی ہدایت پر موجودہ عمارت کا نمونہ "گدان" یعنی خیمہ کی طرز پر کیا گیا۔ جو انتہائی انوکھا اور دیدہ زیب ہونے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کی ثقافت کا آئینہ دار ہے - اس وسیع و عریض عمارت میں 72 ارکان کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اس کے علاوہ گورنر اور اسپیکر کے لیے مخصوص گیلری ہے - یہاں 25 نشستیں معزز مہمانوں کے لیے مخصوص ہیں اور 25 نشستیں صوبائی حکومت کے سینئر افسران کی ہیں۔ بالائی گیلری میں خصوصی مہمانوں کے لیے 168 نشستیں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندگان کے لیے 55 نشستیں مخصوص ہیں۔ 12 ایکڑ رقبے پر پھیلی اس عمارت کے پہلو میں ایک جدید سہولتوں سے آراستہ ہوسٹل ہے اس میں کل 66 کمرے ہیں جو اسمبلی کے ارکان کے لیے مخصوص ہیں - بلوچستان اسمبلی کی انتظامیہ کی نئی عمارت میں لگ بھگ 40 افسران کے لیے علاحدہ علاحدہ دفاتر موجود ہیں۔ اس میں ایک کانفرنس ہال بھی ہے جہاں 61 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ اس کے علاوہ دو کمیٹی روم ہیں جن میں بالترتیب 23 اور 17 افراد بیک وقت بیٹھ سکتے ہیں۔

مزید دیکھیے

ترمیم