شفٹ کی ملازمت (انگریزی: Shift work) ایک ملازمت کی طرز ہے جس میں ادارہ چوبیسوں گھنٹے کام کرتا ہے اور اس مقصد کی تکمیل کے لیے کام کرنے والوں کو مختلف شفٹوں میں منقسم کیا جاتا ہے۔ ہر شفٹ کی میعاد اور نوعیت ادارہ در ادارہ اور عند الضرورت مختلف ہو سکتی ہے۔ کچھ جگہوں شفٹ مستقلًا طے ہو سکتی ہے، مثلًا ایک کالج دو یا تین شفٹوں میں چل سکتا ہے، جیسے کہ صبح کی شفٹ، دو پہر کی شفٹ، شام کی شفٹ اور کالج کا عملہ مستقلًا ان میں سے کسی ایک شفٹ سے مربوط ہو سکتا ہے۔ اس کے بر عکس کچھ اداروں میں ایک شخص کی شفٹ وقتًا فوقتًا بدلتی رہ سکتی ہے، جیسے کہ کال سنٹر کاروبار میں ایک ہی شخص کبھی ہفتہ در ہفتہ دن اور رات یا درمیانی شفٹ پر منتقل ہوتے رہ سکتا ہے تو کہیں وہ شخص کی شفٹ مہینہ در مہینہ بدل سکتی ہے۔ ایضًا یہ بھی ممکن ہے شفٹ کی تبدیلی تیزی سے ایک ہر دن عند الضرورت بدل سکتی ہے۔[1][2][3] شفٹ کی ملازمت میں، خصوصًا رات کی شفٹ کی ملازمت میں کام کرنے والے کئی صحت کے مسائل سے دوچار ہو سکتے ہیں۔ کچھ جگہوں پر، خصوصًا بر صغیر میں دن کی شفٹ مستقلًا خواتین کے لیے مختص ہے، جب کہ مرد حضرات دن اور رات، دونوں میں سے وقت اور ضروت کے حساب سے کسی پر بھی مامور ہو سکتے ہیں۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Sloan Work؛ Family Research, Boston College۔ "Shift work, Definition(s) of"۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-09-25 {{حوالہ ویب}}: الوسيط غير المعروف |lastauthoramp= تم تجاهله يقترح استخدام |name-list-style= (معاونت)
  2. Institute for Work & Health, Ontario, Canada (2010)۔ "Shift work and health"۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-08-05۔ ...employment with anything other than a regular daytime work schedule{{حوالہ ویب}}: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: متعدد نام: مصنفین کی فہرست (link)
  3. U.S. Congress Office of Technology Assessment (1991)۔ "Biological Rhythms: Implications for the Worker"